وائرل ویڈیو : بھینس پر چڑھ کر پتے کھاتی ’اسمارٹ بکری‘

ویڈو میں موجود بکری نے پتے کھانے کے لئے بیجا محنت کے بجائے ذہانت کو ترجیح دی اور پاس میں کھڑی بھینس کے اوپر چڑھی اور دونوں پیر درخت پر رکھ لئے تاکہ وہ سبز پتوں تک رسائی حاصل کر سکے

user

قومی آوازبیورو

سوشل میڈیا پر اس طرح کی ویڈیوز کافی پسند کی جاتی ہیں جس میں کسی کام کو کرنے کے لئے کوئی جوگاڑ لگایا جا رہا ہو اور یہ جوگاڑ اگر کسی جانور کی طرف سے لگایا جائے تو پھر ویڈیو کچھ وقت میں ہی وائرل ہو جاتی ہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بکری پتے کھانے کے لئے جگاڑ لگا رہی ہے۔

بکریاں اکثر درختوں کے پتے کھانے کے لئے خوب اچھل کود کرتی ہیں اور کبھی کامیاب ہوتی ہیں کبھی ناکام! لیکن ویڈو میں موجود بکری نے پتے کھانے کے لئے بیجا محنت کے بجائے ذہانت کو ترجیح دی اور پاس میں کھڑی بھینس کے اوپر چڑھ کر پتے کھانے شروع کر دیئے۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھینس درخت سے بندھی ہوئی ہے اور پتے اتنے اوپر ہیں کہ بکری کی وہاں تک رسائی ممکن نہیں۔ بکری نے عقل کا استعمال کیا اور بھینس کے سر سے ہوتے ہوئے یکایک اس کے اوپر کھڑی ہو گئی۔ اس کے بعد اس نے اپنے آگے کے دو پیر اوپر اٹھائے اور پتے کھانے شروع کر دیئے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو کو انڈین فاریسٹ سروس کی افسر سودھا رمن نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے اور ساتھ ہی یہ کیپشن لکھا ہے ’’دیکھئے کتنی اسمارٹ بکری ہے۔‘‘


اس ویڈیو کو سودھا نے 25 جون کو شیئر کیا تھا اور اب تک اسے 12 ہزار سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس ویڈیو پر 1200 سے زیادہ لائیکس آ چکے ہیں اور اس ٹوئٹ کو 200 سے زیادہ مرتبہ ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔

ٹوئٹر پر صارفین نے کچھ اس طرح کے کمنٹ دیئے:

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Jun 2020, 4:33 PM