ویڈیو: گوڈسے نے گاندھی کو کیوں مارا؟ مصنف اشوک پانڈے نے کیا انکشاف

اشوک پانڈے نے کہا کہ گاندھی جی کا پاکستان کو 55 کروڑ روپے فراہم کرنے کی وکالت کرنا ہی ان کے قتل کرنے کی وجہ نہیں تھی بلکہ یہ ایک نظریہ کو ختم کرنے کی کوشش تھی۔ دیکھیں ویڈیو...

user

قومی آوازبیورو

بابائے قوم مہاتما گاندھی کی کے یومِ پیدائش 2 اکتوبر پر جہاں ملک کی آزادی میں ان کے کردار کو یاد کرنے اور ان کے دکھائے گئے عدم تشدد کے راستہ کو اختیار کرنے کا درس دینے کا موقع ہے، وہیں اس موقع پر یہ بھی یاد کیا جانا چاہیئے کہ آخر وہ کون سا نظریہ تھا جس کو گاندھی جی سے اتنا زیادہ خطرہ محسوس ہوا کہ ان کا قتل ہی کر ڈالا۔ کتاب ’اس نے گاندھی کو کیوں مارا؟‘ کے مصنف اشوک پانڈے نے اس موقع پر نیشنل ہیرالڈ کی نمائندہ رُکمنی سین سے گفتگو کے دوران کئی ایسے حقائق پر روشنی ڈالی جن سے انکشاف ہوتا ہے کہ آخر ناتھو رام گوڈسے نے مہاتما گاندھی کو کیوں قتل کیا تھا! اشوک پانڈے نے کہا کہ گاندھی جی کا پاکستان کو 55 کروڑ روپے فراہم کرنے کی وکالت کرنا ہی ان کے قتل کرنے کی وجہ نہیں تھی بلکہ یہ ایک نظریہ کو ختم کرنے کی کوشش تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔