پاکستان سے کرکٹ کی اجازت مگر سکھ عقیدت مندوں کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں...ویڈیو

پنجاب میں سیاسی تنازعہ بڑھ گیا ہے۔ سکھ یاتریوں کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ راہل گاندھی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کا ایک ہی مؤقف رہا

user

قومی آواز بیورو

پنجاب کی سیاست اس وقت شدید ہلچل کا شکار ہے۔ ایک طرف مرکزی حکومت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلنے کی اجازت دے دی لیکن دوسری طرف سکھ عقیدت مندوں کو گرو نانک جینتی کے موقع پر پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی۔ پنجاب کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ صرف رسمی یا علامتی طور پر بھی یاتریوں کے ایک چھوٹے سے قافلہ کو اجازت نہیں دی گئی، جبکہ ہر سال اس موقع پر سکھ یاتری پاکستان جاتے ہیں۔

یہ معاملہ اس وقت مزید پیچیدہ ہو گیا جب کانگریس کے رہنما راہل گاندھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر نکلے۔ اطلاعات کے مطابق انہیں روکنے کی کوشش کی گئی۔ حیرت انگیز طور پر اس ایشو پر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دونوں ایک ہی مؤقف میں نظر آئیں۔

پنجاب کانگریس کے صدر راجا وڑینگ نے ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کو فون کر کے درخواست کی تھی کہ وہ راہل گاندھی کو روکیں اور انہیں سیلاب کے دوران دریا پار نہ کرنے دیں۔

ان تمام موضوعات پر مزید روشنی ڈالنے کے لیے نیشنل ہیرالڈ کے کنسلٹنگ ایڈیٹر ہرجندر سے بات کی نند لال شرما نے۔