ویڈیو: مہاگٹھ بندھن کے لیے ’بہار ادھیکار یاترا‘ کی اہمیت اور اس کے اثرات پر سیاسی ماہرین کا مباحثہ

بے روزگاری، ہجرت، ملازمت اور بدعنوانی کے ساتھ نوجوانوں اور خواتین کے لیے انصاف اور حقوق کی بات ’بہار ادھیکار یاترا‘ کی بنیاد ہے۔

user

قومی آواز بیورو

بہار میں آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی ’بہار ادھیکار یاترا‘ نے نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کے ساتھ ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے بعد آر جے ڈی لیڈر نے اہم ایشوز پر عوام کو بیدار کرنے اور انھیں مہاگٹھ بندھن سے جوڑنے کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ 5 دن چلنے والی یہ یاترا بہار کے ان علاقوں سے گزر رہی ہے، جو مہاگٹھ بندھن کی انتخابی سیاست کے لیے بہت اہم ہیں۔ ’بہار ادھیکار یاترا‘ میں تیجسوی یادو کو زبردست حمایت مل رہی ہے۔ آر جے ڈی لیڈر 2020 اسمبلی انتخاب کے وقت اٹھائے گئے ایشوز کو بھی از سر نو زندہ کرتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں۔ بے روزگاری، ہجرت، ملازمت اور بدعنوانی کے ساتھ نوجوانوں اور خواتین کے لیے انصاف اور حقوق کی بات ’بہار ادھیکار یاترا‘ کی بنیاد ہے۔ تیجسوی یادو کی اس یاترا کے اثرات پر ’قومی آواز‘، ’نیشنل ہیرالڈ‘ اور ’نوجیون‘ نے مشترکہ طور پر سیاسی ماہرین کے ساتھ ایک خصوصی مباحثہ منعقد کیا۔ گزارش ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھیں، دوستوں کے ساتھ شیئر کریں اور اپنے تاثرات سے ہمیں نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔