ویڈیو مباحثہ: آر کے سنگھ کی بغاوت کے پیچھے کون؟ این ڈی اے کو اس بغاوت کا کتنا ہوگا نقصان؟

دلچسپ یہ ہے کہ آر کے سنگھ بی جے پی لیڈران کے ساتھ جنتا دل یو لیڈران کی بھی مخالفت کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آخر آر کے سنگھ کی اس بغاوت کے پیچھے کون ہے اور اس بیان بازی کے کیا معنی ہیں؟

user

قومی آواز بیورو

بہار میں اسمبلی انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان بی جے پی لیڈر آر کے سنگھ نے اپنی ہی پارٹی کے لیڈران کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ سمراٹ چودھری کو جہاں وہ ڈگری دکھانے کے لیے کہہ رہے ہیں، وہیں منگل پانڈے اور دلیپ جیسوال جیسے لیڈران سے ’جن سُراج پارٹی‘ کے لیڈر پرشانت کمار کے الزامات پر وضاحت طلب کر رہے ہیں۔ دلچسپ یہ ہے کہ آر کے سنگھ بی جے پی لیڈران کے ساتھ جنتا دل یو لیڈران کی بھی مخالفت کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آخر آر کے سنگھ کی اس بغاوت کے پیچھے کون ہے؟ اور اسمبلی انتخاب سے عین قبل سابق رکن پارلیمنٹ کی اس بیان بازی کے کیا معنی ہیں۔ اس موضوع پر ’قومی آواز‘ نے سیاسی ماہرین سے ان کا نظریہ جاننا چاہا۔ دیکھیے یہ ویڈیو مباحثہ...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔