ویڈیو: جامعہ میں پولس کے خلاف زبردست غصے کا ماحول

اس مظاہرہ میں ان طلباء نے بھی شرکت کی جو کل تشدد میں زخمی ہوئے تھے۔ جامعہ میں چاروں طرف لوگ پولس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے جس سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ علاقہ میں پولس کے خلاف زبردست غصے کا ماحول ہے

user

قومی آوازبیورو

شہریت قانون کو لے کر کل جامعہ میں جو ہنگامہ ہوا، اس میں جہاں کئی بسیں نذر آتش کر دی گئی تھیں وہیں کئی طلباء بھی زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے خلاف کل رات دہلی کی تین یونیورسٹیوں کے طلباء اور ٹیچرس نے پولس ہیڈکواٹر کے باہر مظاہرہ کیا ۔ پولس نے دیر رات حراست میں لئے گئے طلباء کو رہا کر دیا تھا ، لیکن جامعہ کے طلباء میں آج بھی بہت غصہ تھا اس لئے انہوں نے یونیورسٹی کے باہر اپنا مظاہرہ جاری رکھا۔ اس مظاہرہ میں ان طلباء نے بھی شرکت کی جو کل تشدد میں زخمی ہوئے تھے۔ جامعہ میں چاروں طرف لوگ پولس کے خلاف نعرے لگاتے نظر آئے جس سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ پورے علاقہ میں پولس کے خلاف زبردست غصے کا ماحول ہے۔ اس موقع پر قومی آواز نے موقع پر جاکر وہاں کے ماحول کو کیمرے میں قید کر نے کی کوشش کی ۔ پیش ہے جامعہ کا ویڈیو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Dec 2019, 7:11 PM