ویڈیو، گجرات فساد: لاشوں کے ڈھیر لگا کر وزیر سے کہا، ’اب آپ سنبھالو‘ 

دس سال پہلے ’تہلکہ‘ نے یہ اسٹنگ آپریشن کیا تھا جس میں بابو بجرنگی خود قتل عام کا اعتراف کرتا نظر آرہا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ ’’ہم نے لاشوں کے ڈھیر لگا کر وزیر سے کہا، اب آپ سنبھال لو۔‘‘

user

قومی آوازبیورو

ہائی کورٹ نے گجرات کے نرودا پاٹیا علاقے میں 2002 کی ہوئے قتل عام معاملہ میں بابو بجرنگی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ پہلے سے ہی جیل میں بند بابو بجرنگی کو عمر قید کی سزا ہوئی ہے۔ گجرات فسادات کے بعد جن ملزمان کے نام شہ سرخیوں میں رہے اس میں بابو بجرنگی ایک اہم نام ہے۔ چارج شیٹ کے مطابق بابو بجرنگی نے مسلم علاقے میں داخل ہوئی بھیڑ کی قیادت کی انہیں مارکاٹ کے لئے اکسایا۔ 27 فروری 2002 کو سابرمتی میں ٹرین کے کچھ ڈبے نذر آتش کئے جانے کے واقعہ کے ایک دن بعد 28 فروری کو ہندو طبقہ کی طرف سے بند کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران نرودا پاٹیا میں غنڈوں کی بھیڑ نے 97 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

تہلکہ نے دس سال قبل نرودا پاٹیا قتل عام کے اہم ملزم بابو بجرنگی کا اسٹنگ کیا تھا۔ یہ ویڈیو 25 اکتوبر، 2007 کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا اور ابھی تک موجود ہے۔ اس ویڈیو میں بابو بجرنگی کو فساد کی تفصیل بیان کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دیڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ بابو بجرنگی نامی شخص کہتا ہے کہ ٹرین جلانے کے واقعہ کے بعد اس کا خون کھول اٹھا۔ اس کے بعد کارکنان نے علاقہ میں مار کاٹ مچانی شروع کر دی۔ ایک شخص ویڈیو بنا رہا تھا اسے تیل ڈال کر جلا دیا گیا۔ کسی بھی عمر کے شخص کو نہیں چھوڑا گیا۔ لاشوں کا ڈھیر لگا دیا گیا۔ پھر رات کو 2 بجے ریاست کی وزیر داخلہ کو فون کر کے کہا … اتنے لوگ مار ڈالے گئے ہیں، باقی آپ سنبھال لو۔ ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک مقام پر بابو بجرنگی کہتا ہے کہ لوگوں کو جلانے کے لئے پٹرول، پٹرول پمپ سے اسے مفت میں تیل ملا۔ جب مار کاٹ چل رہی تھی تو تمام لوگ جان بچانے کے لئے ماتھے پر ٹیکہ لگا کر بھارت ماتا کی جائے کے نعرے لگاتے ہوئے بھاگے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Apr 2018, 8:08 AM
/* */