اتر پردیش میں ’ایس آئی آر‘: بی ایل او پر دباؤ حد سے زیادہ، تکلیف بیان کرتے ہوئے رو پڑی خاتون بی ایل او

خاتون بی ایل او فردوس بتاتی ہیں کہ ان پر کام کا دباؤ بہت زیادہ ہے۔ اس دباؤ کی وجہ سے وہ اپنی فیملی کو بھی وقت نہیں دے پاتی ہیں۔

user

قومی آواز بیورو

میرٹھ کے ڈھوائی نگر میں خاتون بی ایل او فردوس سے ملاقات ہوئی۔ وہ بتاتی ہیں کہ ان پر کام کا دباؤ بہت زیادہ ہے۔ اس دباؤ کی وجہ سے وہ اپنی فیملی کو بھی وقت نہیں دے پاتی ہیں۔ کام میں من نہیں لگتا ہے، پھر بھی مجبوری میں کرنا پڑ رہا ہے۔ آنگن واڑی کارکن فردوس کو الیکشن کمیشن کے کام کے لیے کوئی پیسہ نہیں مل رہا۔ افسران کہتے ہیں کہ ’آپ لوگ سرکاری ملازم ہو، اس لیے کرنا پڑے گا۔‘ فردوس اتنے دباؤ میں ہیں کہ اپنی تکلیف کو بیان کرتے ہوئے جذباتی ہو جاتی ہیں اور ان کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ دیکھیں یہ ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔