ویڈیو: خود پریشان، لیکن لوگوں کو 20 روپے میں بھر پیٹ کھانا کھلاتی ہیں 'روٹی والی اماں'

تاج نگر کی 'روٹی والی اماں' کی کہانی 'بابا کا ڈھابہ' جیسی ہے، لیکن ان کے سامنے چیلنجز بہت زیادہ ہیں۔ 80سالہ بھگوان دیوی کئی سالوں سے لوگوں کو 20 روپے میں کھانا کھلا رہی ہیں، لیکن اب حالات بہت خراب ہیں

user

قومی آوازبیورو

'بابا کا ڈھابہ' گزشتہ دنوں کافی مشہور رہا جہاں ایک ضعیف شخص اس لیے مشکل میں تھا کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے کوئی اس کے ڈھابہ سے کھانا نہیں خرید رہا تھا اور اس کا گزر بسر محال تھا۔ جب اس ضعیف بابا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کھانا کھانے والوں کی بھیڑ ڈھابہ پر جمع ہونے لگی۔ اس سے بابا کی مشکلیں دور ہو گئیں، لیکن ایسے کئی ڈھابے اور ریڑھی پٹری پر لگنے والی دکانیں ہیں جنھیں کورونا وبا میں مشکل حالات کا سامنا ہے۔ کچھ ایسی ہی کہانی ہے تاج نگر کی 'روٹی والی اماں' کی۔ 80 سالہ ضعیفہ بھگوان دیوی کے سامنے چیلنجز کچھ زیادہ ہی ہیں کیونکہ کئی سالوں سے وہ لوگوں کو 20 روپے میں بھر پیٹ کھانا کھلا رہی تھیں، لیکن گزشتہ کچھ مہینوں سے ان کی آمدنی نہیں ہو رہی۔ وہ بڑی مشکل سے اپنا گزارہ کر رہی ہیں۔ موجودہ حالات میں 'روٹی والی اماں' کسی چمتکار کی امید لگائے بیٹھی ہیں۔ ہندی نیوز پورٹل 'نوجیون' نے روٹی والی اماں کے حالات اور ان کی پریشانیاں جاننے کی کوشش کی، دیکھیں یہ ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔