ویڈیو: کیجریوال کی حلف برداری کے لئے رام لیلا میدان تیار، عام آدمی ہوگا ’وی آئی پی‘

حلف برداری کی تقریب کل دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں منعقد ہوگی جہاں بڑے پیمانے پر شاندار تیاریاں اپنے آخری مرحلہ میں ہیں اور کارکنان بڑی تعداد میں اپنی ذمہ داری سمجھنے کے لئے پہنچے ہوئے تھے

user

قومی آوازبیورو

عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کل یعنی 16 فروری کو تیسری مرتبہ دہلی کے وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کل دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں منعقد ہوگی جہاں بڑے پیمانے پر شاندار تیاریاں اپنے آخری مرحلہ میں ہیں۔ پرجوش ماحول میں بڑی تعداد میں کارکنان رام لیلا میدان میں پہنچے ہوئے تھے اور کل کے لئے اپنی ذمہ داری سمجھ رہے تھے۔ ذمہ داران ان کو یہ سمجھا تے نظر آئے کہ کس کو کہاں کا انتظام دیکھنا ہے اور ان کو صبح 6 بجے رپورٹ کرنا ہے ۔ دوسری جانب پھول ولے اپنی تیاریوں میں لگے ہوئے تھے تو اسٹیج بنانے والے اور تمام انتظامات کرنے والے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے مصروف تھے۔


ہندوستان کے کئی صوبوں سے لوگ آج ہی پہنچ گئے ہیں اور اس مرتبہ لوگوں کے بیٹھنے کے لئے چالیس ہزار کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ سال 2015 میں کرسیوں کی تعداد 32 ہزار تھی۔ اس مرتبہ اروند کیجریوال نے کسی وی آئی پی کو مدعو نہیں کیا ہے بلکہ ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں دہلی کا اصل وی آئی پی عام آدمی ہے، صفائی ملازم ہے، ٹیچرہے اور وکیل ہے۔ قومی آواز کی ٹیم نے رام لیلا میدان میں چل رہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Feb 2020, 9:11 PM