قومی آواز بلیٹن: اندرا گاندھی کی پوتی ہوں سچ بولتی رہونگی، پرینکا؛ بھیونڈی کی مکہ مسجد کورونا مرکز میں تبدیل

پیش خدمت ہیں آج کی کچھ اہم خبریں: اندرا گاندھی کی پوتی ہوں سچائی سامنے رکھتی رہوں گی، پرینکا گاندھی کا یوپی حکومت کو دو ٹوک جواب؛

user

قومی آوازبیورو

اندرا گاندھی کی پوتی ہوں سچائی سامنے رکھتی رہوں گی، پرینکا گاندھی کا یو پی حکومت کو دو ٹوک جواب

اتر پردیش کے کانپور شیلٹر ہوم میں کئی بچیوں کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ اس معاملے میں یو پی تحفط حقوق اطفال کمیشن کے ذریعہ پرینکا گاندھی کو نوٹس بھیجا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بیان کی تردید کریں۔ پرینکا گاندھی نے نوٹس کا جواب ٹویٹ کے ذریعہ دیا ہے ۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ "میں اندرا گاندھی کی پوتی ہوں، کوئی غیر اعلانیہ بی جے پی ترجمان نہیں۔"

بھیونڈی کی مکہ مسجد ’کورونا مرکز‘ میں تبدیل، مریضوں کے لئے مفت آکسیجن کی سہولت

خدمت خلق کے جذبہ کے ساتھ چلائی جا رہی اس مہم کا آغاز جماعت اسلامی ہند بھیونڈی، ایم پی جے یعنی مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس اور شانتی نگر ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس سہولت سے تا حال 70 سے زیادہ مریض فیضیاب ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ آٹھ مریضوں کو ان کے گھروں پر 15 سلینڈر دستیاب کرائے گئے ہیں۔


چینی خطرے کو دیکھتے ہوئے یوروپ سے نکال رہے ہیں فوج: امریکہ

امریکہ نے یوروپ سے اپنی فوج ہٹانے کے متعلق ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے یہ قدم اس لئے اٹھایا ہے کیونکہ ہندوستان اور کچھ جنوبی ایشیائی ممالک پر چین کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ مائک پومپیو کے اس بیان کے بعد کافی ہلچل بڑھتی ہوئی معلوم ہو رہی ہے کیونکہ چین اور ہندوستان کے درمیان سرحدی تنازعہ لگاتار بڑھتا ہی جا رہا ہے اور ابھی تک بات چیت سے کوئی ٹھوس حل نکلتا ہوا محسوس نہیں ہو رہا ہے۔مائک پومپیو نے اپنے بیان سے ظاہر کر دیا ہے کہ چین کے کسی بھی غلط قدم کا سخت جواب دینے سے امریکہ پیچھے نہیں ہٹے گا۔ پومپیو نے یہ بیان میڈیا کے ذریعہ پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں دیا کہ آخر امریکہ کیوں جرمنی سے اپنی فوج ہٹا رہا ہے؟ جواب میں پومپیو نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ سب ایک سوچی سمجھی پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے۔

کیا ان لاک-2 میں میٹرو اور اسکول کھولے جا سکتے ہیں؟

ایک طرف کورونا متاثرین کی تعداد میں مستقل اضافہ جاری ہے اور دوسری جانب معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے دباؤ برھ رہا ہے۔ مرکزی حکومت اس پر غور کر رہی ہے کہ اگلے ہفتہ انلاک 2 کے لئے کیا رہنما ہدایات جاری کی جائیں ۔ حکومت نے اس پر تبادلہ خیال کرنا شروع کر دیا ہے اور وہ غور کر ہی ہے کہ کیا بین الاقوامی پروازیں ، اسکول اور میٹرو شروع کئے جا سکتے ہیں۔ حکومت کورونا کے بڑھتے کیسز سے خوفزدہ بھی ہے۔


جب گواسکر نے بورڈ سے کہا، ’ہم کوئی ٹپ نہیں مانگ رہے‘

بی سی سی آئی کے صدر این کے پی سالوے نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ 83 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں نے انعام کی رقم کے لئے ان کی زندگی اجیرن کر دی تھی۔ بی سی سی آئی آج دنیا کا سب سے امیر کرکٹ بورڈ ہے لیکن ان دنوں بورڈ کے پاس بالکل پیسہ نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کھلاڑی ورلڈ کپ جیت چکے تھے اور گواسکر ان کے پاس آئے تھے کہ انہیں ورلڈ کپ جیتنے کے لئے کیا ملے گا؟ ’’میں نے گواسکر کو بتایا کہ میرے پاس اور نہ ہی بورڈ کے پاس کوئی پیسہ ہے۔ بہر حال ہم کوشش کریں گے اور ٹیم کو دو لاکھ روپے دیں گے۔ گواسکر کا جواب تھا سر ہم کوئی ٹپ نہیں مانگ رہے۔

تفصیلی خبر کے لئے ’قومی آواز ڈاٹ کام‘ کا رخ کریں

قومی آواز کی قارئیں و سامعین سے گزارش، بھونڈی کی مکہ مسجد کی طرح مثال قائم کریں، شکریہ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 26 Jun 2020, 8:11 PM
    /* */