قومی آواز بلیٹن: پیر پسارتا کورونا وائرس، ’بغیر تیاری نافذ ہوا لاک ڈاؤن‘

سونیا گاندھی نے کہا کہ ہمارے سامنے کورونا کی شکل میں صحت سے متعلق سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے، اس پر فتح حاصل کرنے کے لیے ہمارے عزائم زیادہ ہونے چاہئیں

user

قومی آوازبیورو

بغیر تیاری کے لاک ڈاؤن، ملک پریشان: سونیا گاندھی

ملک بھر میں کورونا وائرس کی دہشت کے درمیان کانگریس صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ میٹنگ میں سونیا گاندھی نے کہا کہ ہمارے سامنے کورونا کی شکل میں صحت سے متعلق سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے۔ اس پر فتح حاصل کرنے کے لیے ہمارے عزائم زیادہ ہونے چاہئیں۔

دنیا میں 47000 سے زائد، امریکہ میں 5000 سے زائد اموات

پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد اور اموات میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ آخری اعداد شمار حاصل ہونے تک پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی 9 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ تعداد ہو گئی ہے جبکہ اس سے ہونے والی اموات 47 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ دنیا کے طاقتور ترین ملک امریکہ میں ایک دن میں ایک ہزار اموات ہوئی ہیں جبکہ امریکہ میں مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار سے
زیادہ ہوچکی ہے۔


لاک ڈاؤن پر عمل کرانے گئی پولیس کی پٹائی

کورونا وائرس کے روک تھام کے لئے نافذ کیا گیا لاک ڈاؤن اب کئی نئے طرح کے مسائل سے دو چار ہے۔ جہاں متعدد شہروں سے پولیس کی طرف سے عام لوگوں کو زدو کوب کیے جانے کی خبریں گشت کر رہی ہیں وہیں مظفر نگر سے پولیس والوں کو زد و کوب کر کے زخمی کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

لاک ڈاؤن میں گھر لوٹے دلت نوجوان نے کی خودکشی

اتر پردیش میں کورونا وائرس انفیکشن کے مریضوں کی تعداد 100* کے پار ہو چکی ہے اور لاک ڈاؤن کے درمیان اتر پردیش میں پولس کی زیادتیوں کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ ایک خبر سامنے آئی ہے جس میں پولیس کے مظالم کا شکار ایک دلت نوجوان بتایا جا رہا ہے۔


اسرائیلی وزیر صحت اور ان کی اہلیہ کورونا کی زد میں

اسرائیل کے وزیر صحت یاکوف لیتزمین اور ان کی اہلیہ چاوا کو بھی عالمی وبا کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ کا پازیٹو پایا گیا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یاکوف لیتز مین کے دفتر نے بدھ کی رات کو ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یاکوف لیتزمین اور ان کی اہلیہ کی صحت فی الحال مستحکم ہے۔

تفصیلی خبروں کے لئے مندرجہ بالا یو ٹیوب ویڈیو لنک پر کلک کریں۔

* تصیح:اتر پردیش میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرین کی تعداد کی 100 کے پار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Apr 2020, 9:56 PM