ویڈیو: حکومت نے چیف جسٹس کو ’بلیک میل‘ کیا، پرشانت بھوشن

سینئر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے عدلیہ کے بحران کے لئے حکومت اور چیف جسٹس دونوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ حکومت نے چیف جسٹس کے خلاف سی بی آئی کو ملے ثبوتوں کی بنا پر انہیں بلیک میل کیا۔ دیکھیں ویڈیو

user

بھاشا سنگھ

ملک کے چیف جسٹس کے خلاف مواخذہ لانے کا قدم اس عمل کا نتیجہ ہے جو حکومت نے چیف جسٹس کے خلاف سی بی آئی کے ذریعے ثبوت اکٹھا کر کے شروع کی تھی۔ یہ الزام وکیل اور سماجی کارکن پرشانت بھوشن نے عائد کیا ہے۔

انہوں نے عدلیہ کے بحران کے لئے مرکزی حکو مت اور چیف جسٹس دونوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے چیف جسٹس کو ان ثبوتوں کی بنیاد پر بلیک میل کیا جو اس نے میڈیکل کالج اسکیم میں سی بی آئی کے ذریعے اکٹھا کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی نے اس گھوٹالہ میں بات چیت ریکارڈ کی تھی۔ ان کا اشارہ ممکنہ طور پر چیف جسٹس کی طرف تھا۔ سی بی آئی نے اس گھوٹالہ میں اوڈیشہ ہائی کورٹ کے ایک جج کو گرفتار بھی کیا تھا۔ لیکن چند دنوں بعد ہی انہیں ضمانت مل گئی تھی۔

مواخذہ سے وابستہ خبروں کے حوالہ سے میڈیا پر پابندی عائد کئے جانے کا مطالبہ کرنے والی مفاد عامہ کی عرضی پر بات کرتے ہوئے پرشانت بھوشن نے کہا کہ انہوں نے آج تک نہیں سنا کہ سپریم کورٹ نے کسی معاملہ میں میڈیا پر پابندی عائد کی ہو۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ چیف جسٹس دیپک میشرا خود بھی میڈیا پر پابندی عائد کئے جانے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر پابندی عائد کرنا صحیح قدم نہیں ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Apr 2018, 7:29 AM