رائفل لوڈ کرنے میں سب انسپکٹر کی ناکامی والی ویڈیو کے سچ سے یوپی پولیس نے اٹھایا پردہ، غلط پیغام ہو رہا تھا وائرل

بستی ڈی آئی جی کے سامنے ایس آئی کے ذریعہ نلی کے راستے رائفل میں گولی ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اب اس ویڈیو کی یوپی پولیس نے تردید کی ہے، ایک نئی ویڈیو جاری کر پولیس نے سچ سے پردہ اٹھایا ہے۔

user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے سنت کبیر نگر پولیس اسٹیشن نے اپنے ایک پولیس اہلکار کی ایک ویڈیو کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔ یہ بیان اس ویڈیو سے متعلق ہے جو انٹرنیٹ پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گیا تھا جس میں اسے ایک ایسے شخص کی شکل میں دکھایا گیا تھا جو رائفل لوڈ کرنے میں بھی ناکام رہا تھا۔ پولیس اسٹیشن نے میڈیا رپورٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بستی ڈویژن کے ڈی آئی جی آر کے بھاردواج سنت کبیر نگر میں تھانوں کا جائزہ لینے پہنچے تھے۔ انھوں نے موقع پر تعینات پولیس اہلکاروں کو پستول، ٹیئر گن جیسے اسلحے آپریٹ کر کے دکھانے کو کہا۔ اس کے بعد ایس آئی نے ٹھیک ویسا ہی کیا جیسا کہ ہوتا ہے۔ حالانکہ چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر غلط دعووں کے ساتھ ویڈیو کو وائرل کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔