دبئی: بینک اکاؤنٹ میں غلط طریقے سے جمع 1.2 کروڑ روپے نہیں لوٹانے والے ہندوستانی شخص کو ہوئی جیل

قصوروار نے عدالت کو بتایا کہ اسے پیسے ٹرانسفر ہونے کی اطلاع ملی، لیکن یہ جانکاری نہیں تھی کہ پیسہ کہاں سے آیا، اس نے کہا کہ اس پیسے سے میں نے اپنے کرایہ کی ادائیگی کی۔

<div class="paragraphs"><p>دبئی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

دبئی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دبئی کی ایک عدالت نے ایک ہندوستانی شخص کو اس کے اکاؤنٹ میں غلطی سے جمع ہوئے 1.2 کروڑ روپے نہیں لوٹانے پر ایک مہینہ کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ ’دی نیشنل‘ کی رپورٹ کے مطابق دبئی کریمنل کورٹ نے اس شخص کو اتنی ہی رقم کا جرمانہ ادا کرنے اور سزا پوری ہونے کے بعد اسے ملک بدر کرنے کا حکم دیا۔ قصوروار نے عدالت کو بتایا کہ اسے پیسے ٹرانسفر ہونے کی اطلاع ملی، لیکن یہ جانکاری نہیں تھی کہ پیسہ کہاں سے آیا۔ اس نے کہا کہ اس پیسے سے میں نے اپنے کرایہ اور دوسرے اخراجات کی ادائیگی کی۔

’دی نیشنل‘ نے اس شخص کے حوالے سے بتایا کہ ایک کمپنی نے مجھ سے پیسہ واپس کرنے کے لیے کہا لیکن میں نے انکار کر دیا کیونکہ مجھے پتہ نہیں تھا کہ پیسہ اس کا ہے یا نہیں۔ پیسہ ایک میڈیکل ٹریڈنگ کمپنی کے ذریعہ ٹرانسفر کیا گیا تھا۔


میڈیکل ٹریڈنگ کمپنی کے ایک افسر نے عدالت کو بتایا کہ غلطی سے پیسہ کمپنی کے اکاؤنٹ کے یکساں دوسرے اکاؤنٹ میں جمع ہو گیا۔ ملزم کے ذریعہ پیسہ واپس کرنے سے انکار کرنے پر کمپنی نے واقعہ کی اطلاع الرفع پولیس اسٹیشن کو دی۔ دبئی پبلک پرازیکیوشن نے ان پر غیر قانونی طریقے سے دولت حاصل کرنے کا الزام عائد کیا۔ قصوروار ٹھہرائے گئے شخص نے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے اور آئندہ ماہ سماعت کی امید ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔