مرنال کی بیٹھک: ممتا کی تحریک اور تباہ ہوتا وفاقی ڈھانچہ... ویڈیو

مغربی بنگال میں جو کچھ ہوا اس نے کئی قانونی اور سیاسی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ سب سے بڑا سوال تو یہ ہے کہ کیا مرکز کو ریاستوں کے اختیارات میں مداخلت کا حق ہے؟

user

قومی آوازبیورو

مرنال کی بیٹھک میں اس بار موضوعِ بحث ہے مغربی بنگال میں مچی گھمسان۔ جو کچھ اس ریاست میں ہو رہا ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ مرکز اور ریاستوں کے تعلقات اور ریاستوں کے اختیارات میں مداخلت کس قدر منمانے طریقے سے ہو رہی ہے۔ ممتا کی تحریک سے جہاں پورے اپوزیشن کو مرکزی حکومت کے خلاف ایک بار پھر متحد ہونے کا موقع ملا وہیں ملک کے وفاقی ڈھانچے کے تباہ ہونے کی آہٹ بھی سنائی دی۔ اس کے علاوہ ملک میں جاری سروگیسی کے نئے چلن پر بھی اس قسط میں بات کی گئی ہے۔ حال کے دنوں میں کئی بالی ووڈ ہستیوں کے ذریعہ اس تکنیک سے والد یا والدہ بننے کی خبروں کے بعد اس موضوع پر پھر سے بحث شروع ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں ماحولیات میں ہو رہی تبدیلی بھی انتہائی سنجیدہ موضوع ہے جس کا تذکرہ ویڈیو میں کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔