ویڈیو: مودی حکومت وعدے پورے کرنے میں ناکام، منموہن

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے مودی حکومت پر 4 سال پہلے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت میں ملک میں تبدیلی لانے کا وقت آ گیا ہے۔

user

قومی آوازبیورو

کانگریس پارٹی کی طرف سے دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقدہ ’جن آکروش ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے مودی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ حکومت میں آتے ہی ملک میں 2 کروڑ سے زیادہ روزگار دستیاب كر ائیں گے۔ اس کے برعکس حقیقت یہ ہے کہ ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے مودی حکومت کو کسان مخالف بتاتے ہوئے کہا کہ ’’چار سال پہلے مودی حکومت نے ہم وطنوں سے بہت سے وعدے کئے تھے۔ ان میں سے کسی بھی ایک وعدے کو پورا کرنے میں یہ حکومت کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ کسان قرض کے بوجھ سے دبے جا رہے ہیں۔ ہر طرف سے قرض معاف کرنے کی آوازیں اٹھ رہی ہیں لیکن اس حکومت کو ان کی آوازیں سنائی نہیں دے رہی ہیں۔ جبکہ ملک کی آبادی کا 35 فیصد حصہ کسانوں کا ہے۔‘‘

منموہن سنگھ نے کہا کہ’’کانگریس صدر راہل گاندھی کی رہنمائی کے میں اب ملک میں تبدیلی لانے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور نوجوان کشیدگی کے شکار ہورہے ہیں۔ تعلیم کے لئے طالب علم قرض لے رہے ہیں لیکن وہ اس پر فکر مند ہیں کہ اگر انہیں روزگار نہیں ملا تو وہ کس طرح قرض چكائیں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔