کشمیر: برف باری سے لطف اندوز ہونے سے لے کر ڈل جھیل کی سیر تک، دیکھیں بھائی راہل اور بہن پرینکا کی لازوال محبت کی ویڈیو

بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب کے بعد جہاں ایک طرف راہل اور پرینکا گاندھی برف باری کے دوران ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکتے نظر آئے تو وہیں انہیں ڈل جھیل کے کنارے چہل قدمی کرتے دیکھا گیا۔

user

قومی آوازبیورو

کنیا کماری سے شروع ہونے والی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کشمیر میں اختتام پذیر ہوگئی۔ پیر کے روز اس سفر کے اختتام پر ایک اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ شدید برف باری کے درمیان ہزاروں لوگ اس تقریب میں پہنچے۔ اس دورے کے اختتام پر کشمیر سے راہل اور پرینکا گاندھی کی دلچسپ تصاویر منظر عام پر آئیں۔

ایک طرف جہاں راہل اور پرینکا گاندھی صبح برف باری کا مزہ لیتے نظر آئے تو وہیں دوسری طرف راہل-پرینکا گاندھی شام کو ڈل جھیل کے کنارے چہل قدمی کرتے نظر آئے۔ اس دوران انہوں نے مقامی لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ ساتھ ہی راہل گاندھی بھی کشمیر کی خوبصورتی کو اپنے کیمرے میں قید کرتے نظر آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔