کورونا بحران اور معیشت سے متعلق راہل گاندھی و نوبل انعام یافتہ محمد یونس کے درمیان اہم تبادلہ خیال، دیکھیں ویڈیو

ماہر معیشت محمد یونس کا کہنا ہے کہ ”ہم نے معاشی، مالی نظام میں مغربی طریقے کو اختیار کیا۔ اس لیے ہم نے اس شعبہ میں ہندوستان، بنگلہ دیش جیسے لوگوں کی داخلی صلاحیت کے بارے میں نہیں سوچا۔“

user

تنویر

کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور بنگلہ دیش کے ماہر معیشت و نوبل انعام یافتہ پروفیسر محمد یونس کے درمیان آج ایک انتہائی اہم تبادلہ خیال ہوا۔ اس بات چیت کے دوران معیشت کی بدحالی کے ساتھ ساتھ کورونا بحران پر بھی پروفیسر محمد یونس نے کئی نکات راہل گاندھی کے سامنے رکھے۔ کانگریس لیڈر کے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ "ہم نے معاشی، مالی نظام میں مغربی طریقے کو اختیار کیا۔ اس لیے ہم نے اس شعبہ میں ہندوستان، بنگلہ دیش جیسے لوگوں کی داخلی صلاحیت کے بارے میں نہیں سوچا۔ چیزوں کو کرنے کے لیے ان کے پاس زبردست عزم ہے۔ ان کے پاس تخلیقی طریقہ ہے۔ اس تخلیقیت کی تعریف اور حمایت کرنی ہوگی۔ لیکن حکومت اس سے دور ہے، یہ غیر رسمی شعبہ ہے، آپ کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہے۔" محمد یونس نے معاشی پالیسیوں اور شہری و دیہی معیشت کے تعلق سے کئی باتیں کہیں جو بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ 'قومی آواز' کے قارئین کے لیے یہاں پیش ہے راہل گاندھی و محمد یونس کے درمیان ہوئی گفتگو پر مبنی ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Jul 2020, 11:46 AM