ویڈیو: جامع مسجد دہلی میں افطار کا روح پرور نظارہ اور بازار کی رونق

دہلی کی جامع مسجد میں جب ہزاروں لوگ ایک ساتھ افطار کرتے ہیں تو ایک الگ ہی روحانیت کا احساس ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ بار بار رمضان میں افطار کرنے یہاں پہنچتے ہیں۔ دیکھیں ویڈیو...

user

قاضی محمد راغب

رمضان کا مہینہ انتہائی مبارک مہینہ ہے اور اس مہینے کی برکتیں بھی بے شمار ہیں۔ اس موقع پر کئی لوگ دہلی کی جامع مسجد میں افطار کرنے پہنچتے ہیں کیونکہ انھیں یہاں ایک الگ ہی روحانیت کا احساس ہوتا ہے۔ دراصل جب ہزاروں کی تعداد میں لوگ ایک ساتھ افطار کرتے ہیں تو نظارہ نہ صرف دلکش ہوتا ہے بلکہ روح پرور بھی ہوتا ہے۔ ’قومی آواز‘ کے قارئین کے لیے پیش ہے ویڈیو جس میں آپ افطار کے لیے جامع مسجد پہنچے لوگوں کا نظریہ بھی سن سکیں گے اور وہاں افطار کا انتظام کرنے والے لوگوں کی رائے سے بھی واقف ہو سکیں گے۔

ویڈیو میں جامع مسجد کے قریب بلی ماران بازار کی رونق بھی دکھائی گئی ہے۔ افطار کے بعد کس طرح لوگ اس بازار میں پہنچتے ہیں اور طرح طرح کی چیزوں کی خریداری کرتے ہیں، یہ دیکھنا بھی انتہائی خوش کن ہے۔ اس بازار کے مشہور بیکری کے مالکان سے بھی بات کی گئی ہے اور رمضان میں وہ روزہ داروں کے لیے کیا کچھ خاص تیار کرتے ہیں یہ جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 May 2019, 8:10 PM