ویڈیو... ہندوستانی فلم انڈسٹری کی 5 عظیم شخصیتیں جنھوں نے ملک کو دلایا آسکر

بھانو آتھیا آسکر جیتنے والی پہلی ہندوستانی ہیں۔ 1983 میں ریچرڈ ایٹن برو کی ہدایت کاری میں بنی آسکر یافتہ فلم ’گاندھی‘ کے لیے بھانو آتھیا کو بیسٹ کاسٹیوم ڈیزائن کے لیے آسکر ملا تھا۔

user

قومی آوازبیورو

2019 اکیڈمی ایوارڈس میں جہاں ہندوستان کی ایک فلم ’ولیج راک اسٹار‘ آسکر کی ریس سے باہر ہو گئی وہیں ایک دیگر ہندوستانی فلم نے بیسٹ شارٹ فلم کے درجہ میں آسکر جیت کر ملک کو فخر کا موقع میسر کرایا۔ ہندوستان کی جانب سے 1957 میں پہلی بار محبوب خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’مدر انڈیا‘ کو آسکر کے لیے بھیجا گیا تھا۔ اس کے بعد کئی بار الگ الگ درجنوں میں ہندوستان نے کئی آسکر جیتے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ہندوستان میں کس نے اور کب کب جیتے ہیں آسکر...

بھانو آتھیا: 1983 میں ریچرڈ ایٹن برو کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’گاندھی‘ کے لیے ہندوستان کی بھانو آتھیا کو بیسٹ کاسٹیوم ڈیزائن کے لیے آسکر ملا تھا۔ بھانو آتھی آسکر جیتنے والی پہلی ہندوستانی ہیں۔

ستیہ جیت رے: ملک کے عظیم ہدایت کار، قلم کار اور فلم ساز ستیہ جیت رے نے ہندوستان سے تین بار آسکر کے لیے فلمیں بھیجیں۔ فلم سازی کے شعبہ میں ان کے کام کو دیکھتے ہوئے 1992 میں انھیں اکیڈمی نے آنریری ایوارڈ سے سرفراز کیا تھا۔

گلزار: گلزار صاحب ہندوستان کے پہلے نغمہ نگار ہیں جنھیں 2009 میں فلم ’سلم ڈاگ ملینیر‘ کے ’جے ہو‘ نغمہ کے لیےبہترین نغمہ نگار کے لیے آسکر ملا تھا۔

اے آر رحمن: اے آر رحمن ایسے پہلے ہندوستانی ہیں جو دو آسکر ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ فلم ’سلم ڈاگ ملینیر‘ کے لیے بیسٹ آریجنل اسکور اور بیسٹ آریجنل سانگ کے لیے سال 2009 میں رحمن کو دو آسکر دیئے گئے تھے۔

رسیل پُکُٹی: سال 2009 میں فلم ’سلم ڈاگ ملینیر‘ میں بیسٹ ساؤنڈ مکسنگ کے لیے رسیل کو آسکر دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */