ویڈیو: بی جے پی کی مٹھی میں’فیس بک انڈیا‘! ڈبلیو ایس جے کی رپورٹ نے اٹھائے کئی سوالات

’دی وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ سے فیس بک پر ایک بار پھر سنگین سوال کھڑے ہوئے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اپنے کاروبار و ملازمین کی سیکورٹی کے سبب ہندوستان میں بجرنگ دل کے تئیں فیس بک کا رخ نرم ہے۔

user

قومی آوازبیورو

فیس بک کے تفریق آمیز رویہ کو لے کر پہلے بھی کئی بار سوال اٹھ چکے ہیں، اور اب ایک بار پھر اس کا یہ رویہ ظاہر ہوا ہے۔ ’دی وال اسٹریٹ جرنل‘ کی ایک رپورٹ نے فیس بک پر کئی طرح کے سنگین سوال کھڑے کیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنے کاروبار اور ملازمین کی سیکورٹی کے لیے ہندوستان میں بجرنگ دل کے تئیں فیس بک کا رخ نرم ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیس بک کی سیکورٹی ٹیم کے ذریعہ ممکنہ خطرناک تنظیم کی شکل میں ٹیگ کیے جانے کے باوجود پورے ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کی حمایت کرنے والی تنظیم بجرنگ دل کو سیاسی اور سیکورٹی اسباب سے سوشل نیٹورک پر بنے رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔