اڈیشہ اور کچھ دیگر ریاستوں میں تباہی مچا سکتا ہے گردابی طوفان ’آسنی‘، ہائی الرٹ

اڈیشہ الرٹ موڈ پر ہے اور ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کے لیے کہا گیا ہے، اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے این ڈی آر ایف اور او ڈی آر اے ایف کی ٹیموں کو ہفتہ کو فیلڈ میں اتارنے کی بات کہی ہے۔

user

قومی آوازبیورو

ایک بار پھر شمال مشرقی ریاستوں پر گردابی طوفان کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ سال کا پہلا گردابی طوفان ’آسنی‘ 10 مئی کو ہندوستان میں ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس دوران ہوا کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان میں گردابی طوفان دسمبر 2021 میں آیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی شام کو گردابی طوفان انڈمان سمندر سے خلیج بنگال میں جائے گا اور اس کے بعد بنگال، اڈیشہ اور جھارکھنڈ کے کئی اضلاع میں 8 تاریخ سے بارش شروع ہونے کا اندازہ ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ یہ گردابی طوفان اڈیشہ یا آندھرا کے ساحلوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ اس دوران ہوا کی اسپیڈ 75 سے لے کر 90 کلو میٹر فی گھنٹہ تک رہ سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔