کورونا بحران: ماہرین صحت پروفیسر آشیش جھا اور پروفیسر جوہان کے ساتھ راہل گاندھی کی انتہائی اہم گفتگو، دیکھیں ویڈیو

پروفیسر آشیش جھا نے راہل گاندھی کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لاک ڈاؤن نافذ کر کے آپ کورونا کے پھیلاؤ کی رفتار کم کر سکتے ہیں، لیکن لاک ڈاؤن بہت زیادہ دنوں تک نافذ کرنے سے معیشت پر مضر اثر پڑے گا۔

user

قومی آوازبیورو

کورونا بحران کے دوران لوگوں کے سامنے پیدا صحت کے مسائل پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دو عالمی صحت ماہرین ہارورڈ سے پروفیسر آشیش جھا اور سویڈن سے پروفیسر جوہان کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ کورونا بحران میں لاک ڈاؤن کی اہمیت کے تعلق سے راہل گاندھی کے ذریعہ پوچھے گئے سوال کے ایک جواب میں پروفیسر جھا نے کہا کہ یہ وائرس لوگوں کے لیے بالکل نیا ہے۔ اس بحران میں خود کو آپ کو بچا کر رکھنا ہوگا۔ دوسرا راستہ لاک ڈاؤن ہے۔ لیکن اک ڈاؤن معیشت کے لیے بے حد مضر ہو سکتا ہے۔ ایسے میں آپ کو دھیرے دھیرے معیشت کو کھولنے کی ضرورت ہے اور لوگوں کے ذہن سے خوف کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے آپ وائرس کو دھیما کر سکتے ہیں۔ اگر وائرس کو روکنا ہے تو صرف جو متاثر ہیں، ان کو سماج سے الگ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے ٹیسٹنگ ضروری ہے، لاک ڈاؤن آپ کو اپنی صلاحیت بڑھانے کا وقت دیتا ہے۔ اگر لاک ڈاؤن کا استعمال اپنی صلاحیت بڑھانے کے لیے نہیں کیا گیا تو کافی نقصان ہوگا۔

راہل گاندھی نے پروفیسر آشیش جھا سے کئی اہم سوال پوچھے جن کا انھوں نے وضاحت کے ساتھ جواب دیا اور اس سلسلے میں بھی اپنی آرا ظاہر کی کہ کورونا کی ویکسین کب تک ہندوستان میں آ سکتی ہے۔ راہل گاندھی نے پروفیسر جوہان سے بھی کئی اہم ایشوز پر گفتگو کی۔ دیکھیں ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔