عام انتخابات سے قبل بی جے پی کی مسلمانوں کو ’الجھانے‘ اور ’تقسیم‘ کرنے کی کوشش: ظفر آغا

ظفر آغا کی رائے میں دائیں محاذ نے مسلمانوں کو راغب کرنے کے لئے کئی محاذ کھول دیے ہیں، مثلاً انہوں نے اُن لوک سبھا نشستوں کی نشاندہی کر لی ہے جہاں مسلم رائے دہندگان کی تعداد فیصلہ کن ہے۔

user

قومی آوازبیورو

2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ برسراقتدار جماعت بی جے پی تیسری مرتبہ پھر اقتدار میں آنا چاہتی ہے اور اس  کے لئے اس نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بی جے پی کی تیاریوں کو لے کر ’قومی آواز ڈاٹ کام‘ کے مدیر اور سینئر صحافی ظفر آغا نے خصوصی گفتگو کے دوران اپنی رائے سامنے رکھی۔ ان کے مطابق دائیں محاذ کی کوشش ہے کہ عام انتخابات میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو کس طرح اپنی جانب راغب کیا جائے۔ ظفر آغا کی رائے میں دائیں محاذ نے مسلمانوں کو راغب کرنے کے لئے کئی محاذ کھول دیے ہیں جس میں انہوں نے اُن لوک سبھا نشستوں کی نشاندہی کر لی ہے جہاں مسلم رائے دہندگان کی تعداد  فیصلہ کن ہے۔ ان مقامات پر بی جے پی نے پسماندہ مسلمانوں کو راغب کرنے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ بی جے پی لیڈران معروف مسلم شخصیات اور ذرائع ابلاغ کے ذریعہ مسلمانوں کو اپنی طرف راغب کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں ظفر آغا کی کیا رائے ہے اور وہ اس تعلق سے کیا سوچتے ہیں، ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں ان کی گفتگو کے اہم اقتباسات۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 07 Feb 2023, 7:50 PM