بہار اسمبلی انتخاب: 14 نومبر کے بعد نتیش کمار کا کیا ہوگا؟ بی جے پی اور چراغ کی کیا ہے منصوبہ بندی؟ دیکھیں یہ ویڈیو
سوال اٹھ رہا ہے کہ بی جے پی نے نتیش کو اب تک بطور وزیر اعلیٰ پیش کیوں نہیں کیا؟ سوال یہ بھی ہے کہ چراغ پاسوان یہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کا فیصلہ 14 نومبر کو قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں ہوگا؟
بہار اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں عروج پر ہیں، لیکن این ڈی اے نے ابھی تک نتیش کمار کو وزیر اعلیٰ کا چہرہ بنانے سے متعلق اعلان نہیں کیا ہے۔ نریندر مودی اور امت شاہ یہ ضرور کہہ رہے ہیں کہ انتخاب نتیش کمار کی قیادت میں لڑا جائے گا، لیکن وزیر اعلیٰ بنانے سے متعلق وہ خاموش ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ مہاگٹھ بندھن حملہ آور دکھائی دے رہا ہے۔ سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ بی جے پی نے نتیش کمار کو اب تک بطور وزیر اعلیٰ پیش کیوں نہیں کیا؟ سوال یہ بھی ہے کہ چراغ پاسوان یہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کا فیصلہ 14 نومبر کو قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں ہوگا؟ ان سوالات کے جواب ’قومی آواز‘ نے مشہور و معروف صحافی نلن ورما سے جاننے کی کوشش کی۔ انھوں نے بہار اسمبلی انتخاب میں مہاگٹھ بندھن کی طاقت اور سیاسی رجحانات پر بھی گفتگو کی۔ دیکھیں یہ خصوصی ویڈیو۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔