بہار اسمبلی انتخاب 2025: ’عوام جملوں میں نہیں آنے والی، یہ حکومت جانے والی ہے‘، دِوّیا گوتم

دِوّیا نہ کوئی عظیم الشان ریلی کر رہی ہیں اور نہ سوشل میڈیا کا شور۔ صرف عام لوگوں کے ایشو، یعنی مہنگائی، تعلیم و روزگار پر سیدھی بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ کئی طلبا ان کی مہم سے جڑے ہوئے ہیں۔

user

وشو دیپک

سیاست کے بھیڑ بھاڑ والے دور میں سی پی آئی-ایم ایل یعنی مہاگٹھ بندھن امیدوار دِوّیا گوتم ایک الگ راستہ اختیار کرتی ہیں۔ وہ پیدل چل کر لوگوں سے ملاقات کرتی ہیں۔ ان کے ساتھ طلبا اور نوجوان کارکنان بیٹری رکشہ، بائک اور سائیکل سے چلتے ہیں۔ نہ کوئی عظیم الشان ریلی، نہ مہنگے نعرے، نہ سوشل میڈیا کا شور۔ صرف عام لوگوں کے ایشو، یعنی مہنگائی، تعلیم و روزگار پر سیدھی بات۔ دہلی یونیورسٹی اور جے این یو کے کئی طلبا ان کی مہم سے جڑے ہوئے ہیں۔ ’ایک ہی نعرہ، تین تارا‘ نعرے کے ساتھ کچھ طلبا کرناٹک سے آ کر پرچے تقسیم کر رہے ہیں۔ انتخابی تشہیر کے آخری دور میں دِوّیا گوتم نے ’قومی آواز‘ کے نمائندہ وشو دیپک سے ایک مختصر گفتگو کی، جس میں بتایا کہ عوام جملوں میں نہیں آنے والی، یہ حکومت جانے والی ہے۔ دیکھیں یہ ویڈیو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔