ساحل لوچب پر پیلٹ گن چلائے جانے سے متعلق ایف آئی آر یونہی درج نہیں ہوگئی، دیکھیں یہ ویڈیو

راہل گاندھی نے ساحل لوچب کے ساتھ پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانہ پہنچنے اور پھر شدید جدوجہد کے بعد درج ہوئی ایف آئی آر کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو نے 21 اگست کی پوری کہانی بیان کر دی ہے۔

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ساحل لوچب کے ساتھ 21 اگست کو پارلیمنٹ اسٹریٹ تھانہ پہنچنے اور پھر شدید جدوجہد کے بعد درج ہوئی ایف آئی آر کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو نے 21 اگست کی پوری کہانی بیان کر دی ہے۔ ویڈیو دیکھ کر صاف پتہ چلتا ہے کہ اگر راہل گاندھی نے اپنی پوری طاقت نہیں لگائی ہوتی، تو ایف آئی آر درج ہونا شاید ممکن نہیں تھا۔ اس بارے میں کانگریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’مودی حکومت میں سسٹم کی دیواریں متاثرین کو دبانے اور قصورواروں کو بچانے کے لیے ڈھالی گئی ہیں۔‘‘ کانگریس نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’ساحل کی شکایت کو درج کرنے سے روکا گیا اور یہ سب کس کے دباؤ میں ہوا، اب یہ شیشے کی طرف صاف ہے۔‘‘ ساتھ ہی یہ عزم بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ’’مودی حکومت سچائی کو دبانے میں لگی ہے، لیکن ہم سچائی کو دبنے نہیں دیں گے۔‘‘ آپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو...

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔