ایک بکری نے کیسے بدل دی کسان کی قسمت؟ دیکھیں یہ ویڈیو

فقیر سے شہنشاہ بننے کے کئی واقعات تاریخ کی کتابوں میں درج ہیں۔ تازہ معاملہ مہاراشٹر کا ہے جہاں احمد نگر میں ایک کسان کے ساتھ ایسا ہوا جس پر یقین کرنا مشکل ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کسی کی قسمت کب بدل جائے، اس کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے۔ پتہ نہیں کب کوئی فقیر سے شہنشاہ بن جائے۔ ایسے کئی واقعات تاریخ کی کتابوں میں درج ہیں، لیکن تازہ ترین معاملہ مہاراشٹر کا ہے جہاں ایک کسان کے لیے غربت کی زندگی گزری ہوئی بات ہو گئی ہے اور اب وہ خوشحال زندگی گزار رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کسان کی غربت ختم کرنے اور اسے مالامال بنانے میں ایک بکری کا کردار انتہائی اہم ہے۔ جی ہاں، ایک بکری نے کسان کو لکھ پتی بنا دیا۔ دراصل مہاراشٹر کے نیوسا میں ایک کسان بکری پروری کرتا ہے۔ اس کے پاس ایک افریقی بکری بھی ہے۔ اسی بکری نے اس کی قسمت کا تالا کھول دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ احمد نگر واقع نیوسا تعلقہ کے بھینڈا میں رہنے والے کسان سندیپ پرس رام مسل کی اس افریقی بکری کی قیمت 1 لاکھ 51 ہزار روپے ہے، جو ایک بُلیٹ موٹر سائیکل کی قیمت کے برابر ہے۔ اس بکری اور غریب کسان کے امیر بننے کی تفصیل پیش کردہ ویڈیو میں دیکھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔