ویڈیو: زائرہ وَسیم سے گزارش

’دنگل‘ فلم سے مشہور ہوئی زائرہ وسیم نے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے جس پر تنازعہ شروع ہو چکا ہے۔ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ فلم انڈسٹری چھوڑنا ہی تھا تو انھوں نے خاموشی سے ایسا کیوں نہیں کیا؟

user

سید خرم رضا

زائرہ وسیم ہر شخص کو اپنا ذاتی فیصلہ لینے کا پورا حق ہے، اسے پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنی زندگی کے بارے میں طے کرے کہ اسے اپنی زندگی کیسے گزارنی ہے۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ حق حاصل ہونا ایک بات ہے اور حق کا صحیح استعمال کرنا دوسری بات ہے۔ تمھیں یہ پورا حق ہے کہ تم فلموں میں کام کرو یا نہ کرو اور جب تم نے سولہ سال کی عمر میں فلموں میں قدم رکھا تھا تو اس وقت تم نے یا تمھارے والدین نے کوئی ایسا بیان نہیں دیا تھا کہ فلموں میں جانے سے یہ فائدہ ہوگا یا یہ نقصان ہوگا۔ لیکن اب تم بڑی ہو گئی ہو اور دنگل کی کامیابی کی وجہ سے تمھیں اور تمھارے والدین کو سماج میں ایک مقام بھی حاصل ہو گیا ہے۔ اب تم فلم چھوڑنے کی وجہ اپنے مذہبی عقائد بتا رہی ہو۔ اگر تمھیں فلموں میں کام کرنے کے کچھ ذاتی تجربات ہوئے تھے اور وہ منفی تھے تو بس مزید فلمیں سائن کرنا بند کر دیتی اور اپنی زندگی اپنے حساب سے گزارنا شروع کر دیتیں، لیکن تم نے جو وجہ بیان کی ہے وہ کسی بھی ملک اور سماج کے لیے اچھی نہیں ہوتی۔ اس کا اندازہ تمھیں کل ٹی وی اور سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث سے اندازہ ہو گیا ہوگا۔ دو دن سے تم ضرور سرخیوں میں ہو لیکن جس مذہب کو تم نے فلمیں چھوڑنے کی وجہ بتایا اس کی شبیہ کو تمھارے بیان نے بہت نقصان پہنچایا۔ ہر آدمی مذہب پر ہر طرح کے سوال اٹھا رہا ہے۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آنے والے کل کے بارے میں کیا کہا جا سکتا ہے جب تین سال پہلے کا ایک فیصلہ تمھاری زندگی بدل سکتا ہے، اور پھر بقول تمھارے آج کیا ہوا فیصلہ بھی تمھاری زندگی بدل دے گا تو کل کے بارے میں کیسے کہا جا سکتا ہے کہ کوئی نیا فیصلہ نہیں ہوگا اور کیسے مان لیا جائے کہ تم کل یہ نہیں کہو گی کہ ’’مجھے اپنی غلطی کا احساس ہو رہا ہے جس اسلام کی ہم تبلیغ کرتے ہیں اس میں خواتین کے حقوق کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور مسلم خواتین کو پردہ سے باہر ہو کر زندگی گزارنے کا موقع دینا چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Jul 2019, 10:10 AM
/* */