نڈال، فیڈرر اور شارا پووا جیتے، مرے باہر

نڈال نے پہلے راؤنڈ میں آسٹریلیا کے جیمز ڈک ورتھ کو شکست دی۔ سال 2009 کے آسٹریلین اوپن چمپئن نڈال نے کہا کہ کئی ماہ کے بعد واپسی کرنا مشکل تھا خاص طور پر ایسے کھلاڑی کے خلاف جو جارحانہ کھیل رہا ہو۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

میلبورن: دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال، تیسرے نمبر کے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور سابق نمبر ایک کھلاڑی روس کی ماریا شاراپووا نے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پیر کو دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، جبکہ شاید اپنا آخری میچ کھیل رہے برطانیہ کے اینڈی مرے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئے۔

گزشتہ سال پیر میں چوٹ کی وجہ سے 2018 سیزن میں خراب فارم سے گزررہے 17 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نڈال نے مرد سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں آسٹریلیا کے وائلڈ کارڈ جیمز ڈک ورتھ کو 6-4، 6-3، 7-5 سے شکست دی ۔ سال 2009 کے آسٹریلین اوپن چمپئن نڈال نے کہاکہ کئی ماہ کے بعد واپسی کرنا مشکل تھا خاص طور پر ایسے کھلاڑی کے خلاف جو ہر پوائنٹس پرجارحانہ کھیل رہا ہو۔

دووسری سیڈ ہسپانوی کھلاڑی اوپن دور میں پہلے اور اوورآل تیسرے کھلاڑی بننے کی راہ پر ہیں جنہوں نے ہر گرینڈ سلیم دو یا اس سے زیادہ بار جیت لیا ہے۔ ان سے آگے اب آسٹریليا کے رائے ایمرسن اور راڈ لیور کے نام یہ کامیابی ہے۔ نڈال کا دوسرے راؤنڈ میں آسٹریلیا کے میتھیو ایبڈن سے مقابلہ ہوگا۔

20 گرینڈ سلیم جیت چکے اور گزشتہ چمپئن فیڈرر نے ٹورنامنٹ میں شاندار شروعات کرتے ہوئے ازبکستان کے ڈینس استومن کو مسلسل سیٹوں میں 6-3، 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ سوئس ماسٹر نے یہ مقابلہ تقریباً دو گھنٹے میں جیتا۔ فیڈرر کے سامنے دوسرے راؤنڈ میں برطانوی کوالیفائنگ ڈینیل ایوانز کا چیلنج ہوگا۔

اپنی چوٹ سے پریشان مرے نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی اشارہ دیا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں اور آسٹریلين اوپن میں ان کا چیلنج پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہو گیا ۔ مرے کوا سپین کے رابرٹا بتستا اگت نے چار گھنٹے نو منٹ تک چلے میراتھن مقابلے میں 6-4، 6-4، 6-7، 6-7، 6-2 سے شکست دی۔ مرے نے پہلے دو سیٹ ہارنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے اگلے دو سیٹ جیتے لیکن فیصلہ کن سیٹ میں اگت نے ان کی توقعات کو ختم کر دیا۔

پانچویں سیڈ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے ایڈرین مناريو کے خلاف سخت جدوجہد کی اور 6-3، 5-7، 6-2، 6-1سے جیت درج کی۔ چھٹی سیڈ کروشیا کے مارن سلچ نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹمك کو دو گھنٹے تین منٹ میں 6-2، 6-4، 7-6 سے شکست دی۔

خواتین میں سال 2008 کی چمپئن شاراپووا نے برطانیہ کی ہريٹ ڈارٹ کو مسلسل سیٹوں 6-0، 6-0 سے شکست دے کر اپنی پرانی فارم کی واپسی کے اشارہ دیئے۔ سال 2017 میں ڈوپنگ کے سبب پابندی کا سامنا کرنے والی شاراپووا فی الحال رینکنگ میں کافی پچھڑ چکی ہیں۔ اپنے کیریئر کے 15 ویں آسٹریلین اوپن میں کھیل رہی اور تین بار کی فائنلسٹ شاراپووا نے آسان جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

تیسری سیڈ ڈنمارک کی کیرولین ووزنياكی نے بھی شاندار آغاز کیا اور بیلجیم کی ایلیسن وان اتواك کو ایک گھنٹے 33 منٹ میں مسلسل سیٹوں میں 6-3، 6-4 سے شکست دی۔

سال 2017 کی یو ایس اوپن چمپئن پانچویں سیڈ سلوین اسٹیفنز کو برسبین اور سڈنی میں سخت محنت کرنی پڑی تھی لیکن ہم وطن ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو 6-4، 6-2 سے شکست دے کر انہوں نے بھی فتح کے ساتھ آغاز کیا ۔ 11 ویں سیڈ بیلاروس کی ارينا سبالیكا نے بھی شدید گرمی کے درمیان کامیابی حاصل کی لیکن حال میں آکلینڈ کلاسک جیتنے والی 14 ویں سیڈ جرمنی کی جولیا جارجس کو تین سیٹ کے میچ میں امریکہ کی ڈینیلا كولس سے ہار کھانی پڑ گئی۔

برطانیہ کی کیٹی بولٹر نے حالانکہ تاریخ رقم کی اور تیسرا سیٹ ٹائی بریک جیتنےوالی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ اس ٹورنامنٹ میں نئے ضابطے کے تحت ڈیتھ یا تیسرے یا پانچویں سیٹ کے بجائے اب ٹائی بریك کھیلا اور اگر 6-6 کا اسکور ہو جاتا ہے تو جو کھلاڑی پہلے 10 پوائنٹس پر پہنچتا ہے وہ جیتتا ہے۔ بولٹر نے روس کی کیتھرین مکارووا کو 6-0، 4-6، 7-6 (10/6) سے شکست دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔