ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا نے کی ایرانی نژاد خاتون ’شریعت زادے’ سے شادی

شی شریعت زادے نامی لڑکی اور جان سینا 2019 سے تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں جب کہ اب انہوں نے باقاعدہ شادی بھی کر لی ہے۔ اس حوالے سے جان سینا کی جانب سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر جان سینا نے ایرانی لڑکی سے شادی کر لی ہے، تاحال شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے مشہور ترین امریکی ریسلر جان سینا نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جان سینا نے ایران سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کی ہے۔

شی شریعت زادے نامی لڑکی اور جان سینا 2019 سے تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں جب کہ اب انہوں نے باقاعدہ شادی بھی کر لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے انجام پائی۔ اس حوالے سے جان سینا کی جانب سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ توقع ہے کہ جان سینا آئندہ چند روز کے دوران اپنی شادی کے حوالے سے اعلان کر دیں گے۔


جبکہ ریسلر کی اہلیہ شی شریعت زادے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ ایرانی نژاد کینیڈین شہری ہیں۔انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر وقت کینیڈا میں گزارا ہے۔ شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے جان سینا کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ یہ جان سینا کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک ساتھی خاتون ریسلر سے شادی کی تھی، جو کئی برس کے بعد ختم ہو گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔