ونیش پھوگاٹ اور امن سہراوت کا جھجر میں شاندار استقبال

ہریانہ کی ونیش پھوگٹ اور کانسے کا تمغہ جیتنے والے امن سہراوت کا ہریانہ کے جھجر گاؤں میں شاندار استقبال کیا گیا۔ دونوں پہلوانوں کےگلے میں 500 روپے کے نوٹوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی پہلوان امن سہراوت نے پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ ساتھ ہی تکنیکی بنیاد پر  ہندوستانی خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ تمغہ جیتنے سے محروم رہیں۔ ونیش پھوگاٹ کو فائنل میں پہنچنے کے باوجود تمغہ سے ہاتھ دھونا پڑا۔ دراصل ونیش پھوگاٹ کو زیادہ وزن کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ ونیش پھوگاٹ نے 50 کلوگرام وزن کے زمرے میں حصہ لیا تھا، لیکن صرف 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا۔ تاہم، اب ونیش پھوگاٹ اور کانسے کا تمغہ جیتنے والے امن سہراوت  کا ہریانہ کے جھجر گاؤں  میں شاندار استقبال کیا گیا ۔

ہریانہ کی ونیش پھوگاٹ اور کانسےکا تمغہ جیتنے والے امن سہراوت کا ہریانہ کے جھجر گاؤں میں شاندار استقبال کیا گیا۔ دونوں پہلوانوں کا گلے میں 500 روپے کے نوٹوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا۔ اس دوران کا منظر قابل دید تھا۔ تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ امن سہراوت نے مردوں کے 57 کلوگرام ریسلنگ زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے پورٹو ریکو کے ڈیرین کروز کو 13-5 کے بڑے مارجن سے شکست دی۔ ساتھ ہی اس میچ کے بعد امن سہراوت نے بتایا کہ سیمی فائنل میں ہارنے کے بعد ان کا وزن بڑھ گیا تھا اور انہیں مقررہ وقت میں وزن کم کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا ’’ہم نے وزن کم کرنے کے لیے بہت محنت کی۔ میچ ختم ہونے کے بعد میں نے دو گھنٹے تک پریکٹس کی۔ پھر رات ایک بجے جم گیا۔ تین بجے تک کچھ کم ہوا، لیکن مجھے نیند بالکل نہیں آئی۔ اصل ہدف وزن کم کرنا تھا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔