ترکیے زلزلہ: نیو کیسل کا سابق کھلاڑی کرسچن اتسو ملبے میں دبا، زندہ باہر نکالے جانے کی اطلاع

متعدد زرائع کے مطابق نیو کیسل کے سابق کھلاڑی کرسچن اتسو ملبے سے زندہ  باہر نکال لیا گیا ہے لیکن وہ زخمی پائے گئے ہیں اور ان کو اسپتال لے جایا گیا ہے

<div class="paragraphs"><p>گھنہ کے فٹبال کھلاری کرسچین اتسو / Getty Images</p></div>

گھنہ کے فٹبال کھلاری کرسچین اتسو / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

انقری: کرسچن اتسو کے ترک کلب ’حیات اسپور‘ نے پیر کو کہا کہ گھانا کا ونگر ایک زلزلے کے ملبے میں  دبا ہوا ہے۔ اس زلزلے میں ترکی اور پڑوسی شام میں 4000 سے زیادہ افراد کی جان جانے کی خبر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیو کیسل کے سابق کھلاڑی زندہ  ہیں لیکن زخمی حالت میں پائے گئے ہیں۔

اسپورٹس جرنلسٹ صدیک ایڈمز نے ٹوئٹ کیا ’’میں کرسچن اتسو کی انتظامیہ سے اب بھی رابطے میں ہوں۔ اتسو کے ایک ساتھی نے ان سے تصدیق کی ہے کہ کھلاڑی کو ڈھونڈ لیا گیا ہے اور انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ وہ اپنے کلب کی جانب سے جلد ہی سرکاری بیان کی توقع کرتے ہیں۔ سب کی ان کے لئے اور سب کے محفوظ رہنے کے لئے دعائیں ہو رہی ہیں۔‘‘


31 سالہ اتسو نے ستمبر میں سپر لیگ میں اپنے اسپورٹنگ ڈائریکٹر تانیر ساووت کی قیادت میں شمولیت اختیار کی تھی۔ مصطفیٰ اوزات نے پلے اسپورٹ کو بتایا کہ "ٹینر ساووت اور کرسچن اتسو اب بھی ملبے میں ہیں۔"واضح رہے ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ ملبے سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پیر کی شام کو آنے والی متعدد رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اتسو، جو مبینہ طور پر حیات اسپور کے کھیلوں کے ڈائریکٹر، تانیر ساووت کے ساتھ لاپتہ تھے، زندہ پائے گئے ہیں۔

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ’’یہ رپورٹس، تاہم، حیات اسپور کی طرف سے غیر مصدقہ ہیں۔ ٹیم کے ساتھی کریم ایلیسی نے بھی پیر کی رات پوسٹ کی گئی ایک انسٹاگرام اسٹوری  میں کہا کہ دونوں مشکلات میں ہیں۔‘‘

دوسری جانب بارسٹول فٹ بال نے ٹوئٹ کیا ’’کرسچن اتسو زندہ پائے گئے ہیں اور اب انہیں ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ ان کے دائیں پاؤں میں چوٹیں آنے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */