ٹوکیو پیرالمپکس: بھاوینا پٹیل نے حاصل کیا ٹیبل ٹینس کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی ہونے کا سہرا

ہندوستانی کھلاڑی بھاوینا پٹیل نے دنیا کی تیسرے نمبر کی کھلاڑی کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میچ 7-11، 11-7، 11-4، 9-11، 11-8 سے 34 منٹ میں میچ جیتا۔

بھاوینا پٹیل، تصویر آئی اے این ایس
بھاوینا پٹیل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ٹوکیو: بھاوینا پٹیل نے ہفتہ کے روز نئی تاریخ رقم کی۔ بھاوینا ٹوکیو پیرالمپکس کے ٹیبل ٹینس مقابلے کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کے لیے ان کھیلوں میں کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی بنا لیا ہے۔

بھاوینا نے اپنی چینی حریف میاؤ ژانگ کو کلاس 4 کے سیمی فائنل میں تین ۔دو سے شکست دی۔ ہندوستانی کھلاڑی نے دنیا کی تیسرے نمبر کی کھلاڑی کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میچ 7-11 ، 11-7 ، 11-4 ، 9-11 ، 11-8 سے 34 منٹ میں میچ جیتا۔


بھاوینا نے پہلا گیم ہارنے کے بعد اگلے دو میچ جیت کر دو۔ایک کی سبقت بنائی۔ چینی کھلاڑی نے چوتھا گیم جیت کر میچ میں دو۔ دو سے برابری کرلی لیکن بھاوینا نے پانچویں گیم میں چینی کھلاڑی کو دوبارہ کوئی موقع نہیں دیا اور 34 سالہ بھاوینا نے فیصلہ کن مقابلہ گیارہ۔آٹھ سے جیت کر طلائی تمغہ کے مقابلے میں جگہ بنالی ہے۔ بھاوینا کا طلائی تمغہ کے لئے دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی چین کی ینگ ژاؤ سے اتوار کے روز مقابلہ ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔