ٹوکیو اولمپکس 2020: ایتھلیٹس کے لئے سخت ہدایات

رپورٹوں کے مطابق اولمپکس ولیج میں رہنے والے ہر شخص کا روزانہ کورونا ٹسٹ ہوگا اور فیس ماسک بھی لازمی پہننا ہوگا۔

اولمپکس، تصویر آئی اے این ایس
اولمپکس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس 2020 میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کے لئے حکام کی جانب سے سخت ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ ایتھلیٹس کو اولمپک ولیج سے صرف مقابلوں کے لیے جانے کی اجازت ہوگی۔ رپورٹوں کے مطابق اولمپکس ولیج میں رہنے والے ہر شخص کا روزانہ کورونا ٹسٹ ہوگا اور فیس ماسک بھی لازمی پہننا ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث گزشتہ سال ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 کے مقابلہ رواں ماہ 23 جولائی سے شروع ہو رہے ہیں جو 8 اگست تک جاری رہیں گے۔ اس سلسلے میں ٹوکیو میں کورونا ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اولمپکس حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالہ سے کسی کی بھی جانب سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔