ٹوکیو اولمپکس LIVE: میرا تمغہ جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا، میرابائی چانو

میرابائی چانو
میرابائی چانو
user

قومی آوازبیورو

24 Jul 2021, 3:07 PM

میرا تمغہ جیتنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا، میرابائی چانو

ویٹ لفٹر میرا بائی چانوں نے ٹوکیو اولمپکس 2020 کے پہلے ہی دن چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ اپنی اس کامیابی کے سلسلہ میں میرا بائی چانو نے کہا کہ یہ ان کے لئے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے کے مترادف ہے۔ میرا بائی چانوں نے اپنے چاندی کے تمغہ کو ملک کے منسوب کیا اور تعاون فراہم کرنے کے لئے اپنے کنبہ، کوچ اور حکومت کے تئیں اظہار تشکر کیا۔

24 Jul 2021, 12:56 PM

ہندوستان کی میرابائی چانو نے رقم کی تاریخ، ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا

ٹوکیو اولمپکس 2020 میں ہندوستان کی ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے 49 کلو وزن کے زمرے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ہندوستان نے ویٹ لفٹنگ میں کوئی میڈل حاصل کیا۔ اس سے قبل سال 2000 میں کرم ملیشوری نے نقرئی تمغہ حاصل کیا تھا۔ چانو نے کلین اینڈ جرک میں 115 کلو اور سنیچ میں 87 کلو کے ساتھ مجموعی طور پر 202 کلو وزن اٹھا کر چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان نے اولمپکس کے پہلے ہی دن کوئی تمغہ جیتا ہے اور چانو ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی ہیں۔

24 Jul 2021, 8:48 AM

ہاکی میں ہندوستان کا جیت سے آغاز، نیوزی لینڈ کو 3-2 سے شکست

ہندوستان نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار شروعات کرتے ہوئے اپنا پہلا مقابلہ جیت لیا ہے۔ ہندوستان نے ہاکی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کو 2 کے مقابلہ 3 گول سے شکست دی۔ ہندوستان کی جیت کے ہیرو ہرمن پریت رہے، جنہوں نے دو گول داغے۔

خیال رہے کہ آج ٹوکیو اولمپکس 2020 کا دوسرا دن ہے اور ہندوستان کے آج کئی اہم مقابلے ہونے جا رہے ہیں، جن میں تیر اندازی، نشانہ بازی، بیڈمنٹن، جوڈو، روئنگ، ٹیبل ٹینس، ٹینس اور ویٹ لفٹنگ شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔