مسلسل اپنی ہی غلطیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم

اسپن کی مدد والے پچ پر تیز گیندباز کھلانے سے لے کر 6 وکٹ پر 448 رن بناکر پالی کا اعلان کرنے تک ٹیم نے ایسی بڑی غلطیاں کی جو شکست کی وجہ بنی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

پاکستانی کرکٹ ٹیم مسلسل کچھ نہ کچھ غلطیاں کرتی جا رہی ہے۔ اس کا مظاہرہ ہمیں ایشیاء کپ 2023، عالمی کپ 2023، ٹی 20 عالمی کپ 2024 میں دیکھنے کو ملا جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑا۔ ابھی سب سے تازہ معاملے میں پاکستانی ٹیم کو اپنے گھر میں بنگلہ دیش سے ٹسٹ مقابلے میں 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا وہ بھی تب جب انہوں نے اپنی پہلی پاری 6 وکٹ پر اعلان کرتے ہوئے ہوئے بنگلہ دیش کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔  راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹسٹ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ کے نقصان پر 448 رن بناکر پہلی پالی کا اعلان کر دیا تھا جس کے جواب میں بنگلہ دیش نے 565 رن بناکر کر 117 رنوں کی بڑی سبقت لے لی اس کے بعد ٹیم صرف 146 رن پر آؤٹ ہوگئی اور بنگلہ دیش کو صرف 30 رنوں کا ہدف دیا جسے انہوں نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔ یہ بنگلہ دیش کی پاکستان میں پہلی ٹسٹ جیت ہے۔

پاکستان کی غلطیوں پر نظر ڈالی جائے تو سب سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ راولپنڈی میں تیز گیندبازوں کی مددگار پچ بنائی گئی ہے جس کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے میچ میں 4 تیز گیندباز اتار دیے۔ وہیں بنگلہ دیش کے پاس 6 اسپنر تھے، جنہیں پانچویں دن پچ سے خوب مدد ملی اور انہوں نے تاریخ رقم کردی۔ پاکستانی کپتان شان مسعود نے میچ کے بعد کہا کہ پچ ویسی نہیں تھی جیسا ہم نے سوچا تھا۔ پچ کی غلطی پڑھنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو واپسی کرنے کا سنہرا موقع بھی ملا جب انہوں نے 3 وکٹ 16 رن پر گنوانے کے باوجود 6 وکٹ پر 448 رن بنالیے تھے اور پچ پر محمد رضوان 171 رن بناکر ڈٹے ہوئے تھے، یہیں ٹیم نے ایک اور بڑی غلطی کردی کہ بغیر سوچے سمجھے پالی کا اعلان کر دیا اور بڑا اسکور بنانے کی کوشش ہی نہیں کی۔


  پہلی پاری 448 رنوں پر اعلان کرنے کے بعد پاکستانی تیز گیندبازوں پر کپتان کو یقین تھا لیکن شاہین آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی کچھ خاص نہیں کرسکے اور بنگلہ دیش نے مشفق الرحیم کی 191 رنوں کی زبردست اننگ اور شادمان اسلام کے 93، مہدی حسن کے 77 اور لٹن داس کے 56 رنوں کی بدولت 565 رنوں کا بڑا اسکور کھڑا کرتے ہوئے 117 رنوں کی سبقت لے لی۔ دوسری اننگز میں بھی پاکستان نے غلطی کرتے ہوئے میچ بچانے کی بالکل کوشش نہیں کی اور ڈرا کرنے کے لیے کریز پر ڈٹے رہنے کے بجائے جلدی جلدی آؤٹ ہوتے چلے گا۔ بنگلہ دیش کے 6 اسپنروں نے آخری دن کمال کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔