اولمپکس میں سونا اور چاندی جیتنے والے ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی ماؤں نے بھی دل جیت لئے!

پیرس اولمپکس میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتنے والے ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی تو تعریف ہو ہی رہی ہے، ان کی ماؤں سروج دیوی اور رضیہ پروین کی بھی ان کے خوبصورت بیانات کی وجہ سے تعریف ہو رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>ارشد ندیم کی&nbsp; والدہ رضیہ پروین (دائیں) اور نیرج چوپڑا کی&nbsp; والدہ سروج دیوی</p></div>

ارشد ندیم کی والدہ رضیہ پروین (دائیں) اور نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی

user

قومی آوازبیورو

اولمپکس 2024 میں پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم نے ریکارڈ تھرو کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے، جبکہ مقابلہ میں شامل دفاعی چیمپئن نیرج چوپڑا کو چاندی کا تمغہ حاصل ہوا۔ دریں اثنا، نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی اور ارشد ندیم کی والدہ رضیہ پروین نے اپنے بیانات سے سب کے دل جیت لئے ہیں۔ سروج دیوی نے ارشد کو بھی اپنا بیٹا قرار دیا، وہیں رضیہ پروین نے کہا کہ وہ نیرج چوپڑا کے لئے بھی دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے ریکارڈ 92.97 میٹر کی تھرو کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ہندوستان کے نیرج چوپڑا نے 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 88.54 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔

اس موقع پر ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی فیملی کی جانب سے میڈیا پر تبصرہ کیا گیا۔ نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی بیٹے کے چاندی کے تمغے پر خوش دکھائی دیں۔

<div class="paragraphs"><p>نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم</p></div>

نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم


نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کو بھی ’اپنا بیٹا‘ قرار دے دیا ہے، ان کا کہنا تھا، ’’ہم بے حد خوش ہیں، ہمارے لیے چاندی کا تمغہ بھی سونے کے مترادف ہے۔ سونے کا تمغہ حاصل کرنے والا بھی میرے بیٹے جیسا ہی ہے، محنت کرتا ہے۔ وہ زخمی تھا، مگر ہم بچے کی پرفارمنس سے خوش ہیں۔ میں اپنے بچے کے لیے اس کی پسندیدہ ڈش بناؤں گی۔‘‘

جبکہ نیرج کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے میرے بیٹے کی پرفارمنس پر فخر ہے، ساتھ ہی نیرج کے والد نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا دن تھا، جبکہ والد نے نیرج کی انجری کو ہار کی وجہ قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’ہر کسی کا دن ہوتا ہے، آج پاکستان کا دن تھا۔ مگر ہمارے بیٹے نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے، یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔‘‘


ارشد ندیم کی والدہ رضیہ پروین کا کہنا ہے کہ ’میں بہت دعائیں کرتی تھی اور میرے دل کی خواہش تھی کہ میرا بیٹا میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے‘ پھر جیسے ہی انھیں معلوم ہوا کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے تو انھوں نے اپنے بیٹے کے لیے شکرانے کے نفل ادا کیے۔‘‘ ان کی والدہ نے بتایا کہ آج صبح فون پر ارشد کو کہا ہے کہ ’’ارشد میں تم سے بہت خوش ہوں، تم نے میرا دل آج بہت بڑا کر دیا ہے۔‘‘

نیرج چوپڑا پر بات کرتے ہوئے ارشد ندیم کی والدہ نے کہا، ’’وہ (نیرج چوپڑا) بھی میرا بیٹا جیسا ہے۔ وہ ندیم کا دوست بھی ہے اور بھائی بھی ہے۔ ہار اور جیت تو قسمت کی ہوتی ہے۔ اللہ میاں اسے بھی کامیاب کرے اور خدا اسے بھی میڈل جیتنے کی توفیق دے۔‘‘

دنوں ماؤں کے ان تبصروں کی ہندوستان اور پاکستان کے ہر ذی شعور شخص کی جانب سے تعریف ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک صاف نے لکھا، ’’اگر دنیا کو مائیں چلائیں تو کہیں نفرت نہ رہے، کبھی جنگ نہ ہو۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔