اولمپکس ملتوی کرنے کا فیصلہ چار ہفتوں کے اندر لیا جائے گا: بیک

ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد 24 جولائی سے 9 اگست تک ہونا ہے۔ اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس بیک نے کہا کہ ہم سلسلہ میں کافی محنت کر رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ اس بارے میں فیصلہ اگلے 4 ہفتوں کے اندر لے لیا جائے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ماسکو: عالمی وبا اختیار کر چکے کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال جولائی میں جاپان کے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کے انعقاد کے حوالہ سے خطرات کے درمیان بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس بیک نے اتوار کو کہا کہ اولمپکس ملتوی کرنے کا فیصلہ چار ہفتوں کے اندر لیا جائے گا۔

ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد 24 جولائی سے نو اگست تک ہونا ہے۔ ایتھلیٹ برادری کے بھیجے اپنے مکتوب میں بیک نے کہا ”اپنے معاونین کے ساتھ میٹنگ میں ہم نے کورونا وائرس کے حوالہ سے دنیا بھر کے حالات اور اولمپک پر اس کے پڑنے والے اثرات کے حوالہ سے بات چیت کی جس میں اسے ملتوی کرنا بھی شامل تھا۔ ہم سلسلہ میں کافی محنت کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس بارے میں فیصلہ اگلے چار ہفتوں کے اندر لے لیا جائے گا“۔


آئی او سی صدر بیک کے مطابق جاپان میں کورونا وائرس کی وجہ سے حالات بہتر ہونے کے بعد ٹوکیو اولمپکس کے لیے مقررہ وقت میں کرانے کا حوصلہ بڑھا ہے۔

انہوں نے کہا ”ایک طرف جاپان میں حالات میں بہتری آ رہی ہے اور لوگوں نے اولمپک مشعال کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا ہے۔ اس سے ہمارا یہ مقررہ وقت میں کرانے کے حوالہ سے حوصلہ بڑھا ہے“۔ بیک نے اس کے ساتھ یہ بھی کہا کہ اولمپکس کو منسوخ کرنا کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے اور ٹورنامنٹ کی نئی تاریخوں کے بارے میں اس میٹنگ میں کوئی بحث نہیں ہوئی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا بن چکے کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل پروگرام متاثر ہوئے ہیں اور اولمپک کے انعقاد کے حوالہ سے بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔