نہیں رہے اسٹار باکسر موسیٰ یمک، باکسنگ میچ کے دوران دورۂ قلب سے موت

ناک آؤٹ مقابلوں میں ترکی کے مشہور باکسر موسیٰ یمک کا ریکارڈ 0-8 رہا ہے، یعنی وہ کبھی ناک آؤٹ مقابلے نہیں ہارے۔

موسیٰ یمک
موسیٰ یمک
user

قومی آوازبیورو

ہفتہ کے روز نیویارک میں یوگانڈا کے باکسر حمزہ وڈینرا سے ترکی کے اسٹار باکسر موسیٰ یمک یعنی موسیٰ اسکان احمد کا میچ چل رہا تھا۔ اچانک موسیٰ بیہوش ہو گئے اور انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ لیکن اب ان کے انتقال کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ترکی آفیشیل کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ موسیٰ اسکان احمد اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ دورۂ قلب کے سبب 38 سالہ موسیٰ کی موت ہوئی ہے۔ دراصل ہفتہ کو نیویارک میں باکسنگ میچ میں تیسرے راؤنڈ کے دوران موسیٰ اچانک بیہوش ہو کر نیچے گر گئے تھے۔

موسیٰ کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انھیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ موسیٰ کا ابتدائی علاج کیا گیا، لیکن کچھ دیر بعد ہی ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ اس درمیان پولیس نے کہا کہ آس پاس کے علاقوں میں امن قائم رکھنے کے لیے سخت انتظام کیے گئے ہیں کیونکہ موسیٰ کی موت کے بعد ان کے چاہنے والے اور ان کے کنبہ کے لوگ مشتعل ہیں۔


واضح رہے کہ ناک آؤٹ مقابلوں میں موسیٰ یمک کا ریکارڈ 0-8 رہا ہے۔ یعنی وہ کبھی ناک آؤٹ مقابلے نہیں ہارے۔ موسیٰ کی پیدائش ترکی میں ہوئی تھی۔ سال 2017 میں موسیٰ پیشہ ور باکسر بنے، لیکن انھیں شناخت سال 2021 میں ملی جب وہ انٹرنیشنل چمپئن بنے۔ موسیٰ نے ایشین اور یوروپین باکسنگ چمپئن شپ اپنے نام کر چکے تھے، اور ان کی موت سے باکسنگ ورلڈ میں مایوسی کا عالم ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔