وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے پہلوانوں کو دی بات چیت کی دعوت

وزیر کھیل نے ٹوئٹ کیا ’’حکومت پہلوانوں سے ان کے مسائل پر بات کرنے کے لیے تیار ہے، میں نے پہلوانوں کو مدعو کیا ہے۔‘‘ اس سے قبل ہفتہ کو بھی پہلوانوں نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی

<div class="paragraphs"><p>ہریدوار میں دھرنا پر بیٹھے پہلوان (فائل تصویر)</p></div>

ہریدوار میں دھرنا پر بیٹھے پہلوان (فائل تصویر)

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: حکومت نے پہلوانوں سے ان کے معاملے پر بات چیت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے رات دیر گئے ایک ٹوئٹ میں یہ جانکاری دی۔ وزیر کھیل نے ٹوئٹ کیا ’’حکومت پہلوانوں کے ساتھ ان کے مسائل پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ میں نے ایک بار پھر پہلوانوں کو اس کے لیے مدعو کیا ہے۔‘‘ اس سے قبل ہفتہ کو بھی پہلوانوں نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی۔

قبل ازین، مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے منگل کو گوالیار میں کہا تھا کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سبکدوش ہونے والے صدر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خواتین پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے گی۔


برج بھوشن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے پہلوانوں کے احتجاج کے بارے میں پوچھے جانے پر انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ کھیل اور کھلاڑی حکومت کی ترجیح ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا تھا، "حکومت نے پہلے ہی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے (سنگھ کے خلاف الزامات کی جانچ کے لیے)۔ پولیس ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ چارج شیٹ بھی داخل کی جائے گی اور منصفانہ تحقیقات کی جائے گی۔‘‘

ادھر، تحریک کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے آج چرکھی دادری میں واقع ونیش اور سنگیتا پھوگٹ کے گاؤں میں پنچایت بلائی گئی ہے۔ تاہم پنچایت سے پہلے ہی حکومت نے پہلوانوں کو بات چیت کی دعوت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔