سندھو نے دوسری بار سید مودی ٹائٹل جیتا، مردوں کا فائنل منسوخ

پی وی سندھو نے ہموطن مالویکا بنسوڑ کو اتوار کو مسلسل گیمز میں 21-13، 21-16 سے شکست دے کر سید مودی انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ دوسری بار جیت لیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: لگاتار دو اولمپک تمغے جیتنے والی ہندوستان کی پی وی سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہموطن مالویکا بنسوڑ کو اتوار کو مسلسل گیمز میں 21-13، 21-16 سے شکست دے کر سید مودی انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ دوسری بار جیت لیا۔ جبکہ مردوں کا فائنل کورونا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

سندھو نے اس سے قبل 2017 میں یہ خطاب جیتا تھا۔ سندھو کو گزشتہ ہفتے انڈیا اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس بار وہ خطاب جیتنے میں کامیاب رہیں۔ دریں اثنا، ورلڈ بیڈمنٹن فیڈریشن (بی ڈبلیوایف) نے اتوار کو ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز فائنل کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا جب فائنلسٹ میں سے ایک کے کورونا وائرس مثبت آیا۔ فائنل مقابلہ فرانس کے آرناؤڈ مرکل اور لوکاس کلیر باؤٹ کے درمیان ہونا تھا۔


بی ڈبلیو ایف نے ایک بیان میں بتایا کہ ’’ہم آج صبح تصدیق کر سکتے ہیں کہ مردوں کے سنگلز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ دوسرے فائنلسٹ کے متاثرہ کھلاڑی کے قریبی رابطے میں آنے کی وجہ سے فائنل منسوخ کر دیا گیا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ فاتح کے نام، عالمی درجہ بندی کے پوائنٹس اور انعامی رقم سے متعلق تفصیلات آنے والے دنوں میں شیئر کی جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔