ثانیہ مرزا کی خواہش پوری نہیں ہو سکی، کیرئر کے آخری گرینڈ سلیم میں ہار، آنسو چھلک پڑے

میچ کے بعد ثانیہ مرزا بہت جذباتی ہو گئیں اور کہا کہ یہ موقع ان کے لیے بہت خاص تھا کیونکہ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز میلبورن سے کیا تھا اور آخری میچ بھی یہیں کھیلا

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا دوبارہ کبھی گرینڈ سلیم کھیلتی نظر نہیں آئیں گی۔ گرینڈ سلیم میں ہندوستان کا جھنڈا بلند کرنے والی ثانیہ نے جمعہ کو اپنا آخری گرینڈ سلیم کھیلا۔ وہ اپنے سفر کا اختتام جیت کے ساتھ کرنا چاہتی تھی لیکن آخری لمحات میں وہ اور ان کے ساتھی روہن بوپنا نے موقع گنوا دیا۔

ثانیہ کا آخری بار گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا کیونکہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں اسٹیفنی اور ماتوس کی جوڑی سے ہندوستانی جوڑی کو 7-6، 6-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے بعد ثانیہ مرزا بہت جذباتی ہو گئیں۔ ثانیہ نے بتایا کہ یہ موقع ان کے لیے بہت خاص تھا کیونکہ انھوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز میلبورن سے کیا تھا اور انھوں نے اپنا آخری میچ میلبورن میں ہی کھیلا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔