ثانیہ مرزا نے ڈبلیو ٹی اے ڈبلز میں کامیابی حاصل کی

ثانیہ مرزا اور نادیہ کچونک نے ہوبارٹ فائنل انٹرنیشنل میں نمبر دو مقام کی حامل چین کی سیڈس پینگ شیوئی اور ژہانگ شیوئی کو فائنل میں 6-4، 6-4 سے شکست دی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ہوبارٹ (آسٹریلیا): شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی سرکردہ عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ڈبلیو ٹی اے ڈبلز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے اور نادیہ کچونک نے ہوبارٹ فائنل انٹرنیشنل میں نمبر دو مقام کی حامل چین کی سیڈس پینگ شیوئی اور ژہانگ شیوئی کو فائنل میں 6-4، 6-4 سے شکست دی۔ واضح رہے کہ ثانیہ کی معاون نادیہ کا تعلق یونرائن سے ہے۔

دو سال میں ثانیہ مرزا کا یہ دوسرا ڈبلیو ٹی اے اور ان کے کیرئیر کا 42 واں ڈبلز ہے۔ ہندوستانی ٹینس اسٹار نے 2017 سیزن کے پہلے ہفتہ میں برسبین انٹرنیشنل میں بیتھوینک ماتیک سینڈس کے ساتھ ٹروفی جیتی تھی۔ ثانیہ اور ان کی ساتھی نے ایک گھنٹہ اور تقریباً 21 منٹ تک کھیلے گئے اس کھیل میں کامیابی درج کروائی۔


ثانیہ مرزا نے کورٹ پر دو سال کے طویل وقفہ کے بعد کامیابی کے سفر کے ساتھ واپسی کی ہے۔ ثانیہ جو پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ہیں، دو سال سے ٹینس سے دور تھیں۔ پچھلے سال انہوں نے لڑکے کو جنم دیا تھا جس کے بعد سے وہ کھیل سے دور تھیں۔

دریں اثنا، ان کی بہن انعم مرزا کی شادی اظہر الدین کے بیٹے سے ہوئی ہے اور شادی تمام رسموں میں بھی ثانیہ مرزا نے بھرپور حصہ لیا تھا۔ حالانکہ پچھلے چند ماہ سے وہ شدت سے پریکٹس کر رہی تھیں اور کورٹ میں واپسی کے لئے پُرعزم تھیں۔ ان کا اصل نشانہ آئندہ برس کھیلے جانے والے اولمپک میں اپنے ملک کی دوبارہ نمائندگی کرنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔