ہندوستان-پاکستان فٹبال میچ میں ہنگامہ! پاکستانی کھلاڑیوں کی ہندوستانی کوچ سے ہاتھاپائی

ہندوستان کے ہیڈ کوچ ایگور اسٹیمک نے پاکستانی کھلاڑی عبداللہ اقبال کے تھرو اِن پر اعتراض کیا، جس کے بعد میچ میں جھگڑا ہو گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

بنگلورو: ساف چیمپئن شپ میں بدھ کی شب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے فٹبال میچ میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ یہ میچ بنگلور کے سری کانتیراوا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا تھا۔ ہندوستان کے ہیڈ کوچ ایگور اسٹیمک نے پاکستانی کھلاڑی عبداللہ اقبال کے تھرو اِن پر اعتراض کیا، جس کے بعد میچ میں جھگڑا ہو گیا۔ جس وقت جھگڑا شروع ہوا ہندوستان 2-0 سے پاکستان سے آگے تھا اور میچ اپنے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈیفنڈر عبداللہ اقبال جب تھرو ان کرنے والے تھے کہ ہندوستان کے ہیڈ کوچ ان کے پاس گئے اور گیند کو ہٹ کر دیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے کوچ پر جارحانہ ہوتے دیکھ کر بھارتی کھلاڑی بھی کوچ کے بچاؤ کو آگئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ LIVE میچ میں جھڑپ کے بعد ہندوستان کے ہیڈ کوچ کو ریڈ کارڈ اور پاکستان کے کوچ کو پیلا کارڈ دکھایا گیا تھا۔


خیال رہے کہ اس فٹبال میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 4-0 سے شکست دی۔ اس میچ کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں نے سیف چیمپئن شپ میں بھی اپنی مہم کا آغاز کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔