پی کے ایل 12 نیلامی: پرو کبڈی لیگ میں ہوئی پیسوں کی بارش، پہلے ہی دن 10 کھلاڑیوں نے کروڑ پتی بن رقم کی تاریخ

ایرانی آل راؤنڈر محمد رضا شادلو پی کے ایل کی تاریخ میں پہلے ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہیں مسلسل 3 سیزن میں 2 کروڑ سے زیادہ روپے ملے ہیں۔ 11 ویں سیزن میں بھی وہ سب سے قیمتی کھلاڑی رہے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>پی کے ایل، تصویر بشکریہ&nbsp;@ProKabaddi</p></div>

پی کے ایل، تصویر بشکریہ@ProKabaddi

user

قومی آواز بیورو

پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) سیزن 12 کے لیے ممبئی میں 31 مئی سے کھلاڑیوں کی نیلامی شروع ہو گئی ہے۔ نیلامی کا پہلا دن کافی شاندار رہا، پہلے ہی دن ریکارڈ 10 کھلاڑیوں کے لیے 1 کروڑ سے زیادہ کی بولی لگی۔ نیلامی کی شروعات میں ہی ایرانی آل راؤنڈر محمد رضا شادلو کو گجرات جائنٹس نے 2.23 کروڑ میں خریدا۔ رضا کے علاوہ گزشتہ سیزن کے بہترین ریڈر دیوانک دلال بھی 2 کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہوئے۔ انہیں بنگال واریئرز نے 2.205 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

محمد رضا شادلو پی کے ایل کی تاریخ میں پہلے ایسے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہیں مسلسل 3 سیزن میں 2 کروڑ سے زیادہ روپے ملے ہیں۔ 11 ویں سیزن میں بھی وہ سب سے قیمتی کھلاڑی رہے تھے۔ ان کے علاوہ گزشتہ سیزن کے بہترین ریڈر کا خطاب جیتنے والے دیوانک دلال پی کے ایل کی تاریخ کے پانچویں سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان دونوں کے علاوہ کیٹیگری اے میں کئی بڑے ناموں نے 1 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کیا۔ ریڈ مشین کے نام سے معروف ارجن دیشوال کو تمل تھلائیواز نے 1.405 کروڑ روپے میں خریدا، جبکہ ڈیفینڈر یوگیش دہیا کو بنگلورو بُلس نے 1.125 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ اسی کے ساتھ یوگیش پی کے ایل تاریخ کے سب سے مہنگے ہندوستانی ڈیفینڈر بن گئے ہیں۔


واضح ہو کہ اس بار نیلامی میں فائنل بِڈ میچ (ایف بی ایم) نافذ کیا گیا ہے، جس کے تحت ٹیمیں اپنے جاری کردہ کھلاڑیوں کو حتمی بولی کی قیمت پر واپس خرید سکتی ہے۔ اس اصول کا پہلا بڑا استعمال دبنگ دہلی کے سی نے کیا۔ انہوں نے اپنے اسٹار ریڈر آشو ملک کو 1.90 کروڑ روپے میں 2 سیزن کے لیے واپس خریدا۔ اس طرح کیٹیگری اے میں کُل 5 کھلاڑیوں کے لیے 1 کروڑ روپے سے زیادہ کی بولی لگی۔

کیٹیگری بی میں بھی کئی بڑے کھلاڑیوں کے لیے بھی شاندار بولی لگی۔ پٹنہ پائریٹس نے اپنے آل راؤنڈر انکت جگلان کو 1.573 کروڑ روپے میں ایف بی ایم کارڈ کا استعمال کر کے 1 سیزن کے لیے واپس خریدا۔ جبکہ سیزن 8 کے فاتح نوین کمار کو ہریانہ اسٹیلرس نے 1.20 کروڑ روپے میں خریدا، اسی کے ساتھ وہ اس کیٹیگری کے دوسرے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے۔ اس کے علاوہ ریڈر گمان سنگھ کو یوپی یودھا نے 1.073 کروڑ روپے میں، سچن تنور کو پونیری پلٹن نے 1.058 کروڑ روپے میں اور نتن کمار کو جے پور پِنک پینتھرس نے 1.002 کروڑ روپے میں خریدا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔