پیرالمپکس 2024: ہندوستان نے ’ٹوکیو پیرالمپکس‘ کا ریکارڈ توڑا، پیرس میں سب سے زیادہ تمغہ حاصل کر رقم کی تاریخ

ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں ہندوستان کے پیرا اتھلیٹس نے مجموعی طور پر 19 تمغے حاصل کیے تھے، لیکن ’پیرالمپکس 2024‘ میں ہندوستان کو اب تک 21 تمغے حاصل ہو چکے ہیں اور اس میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پیرس پیرالمپکس 2024</p></div>

پیرس پیرالمپکس 2024

user

قومی آوازبیورو

’پیرس پیرالمپکس 2024‘ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی جاری ہے۔ اب تک ہندوستانی کھلاڑیوں نے رواں پیرالمپکس میں مجموعی طور پر 21 تمغے حاصل کر لیے ہیں جو کہ ملک کے لیے ایک نئی تاریخ ہے۔ دراصل ہندوستانی ٹیم کا پیرالمپکس مقابلوں میں اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی ’ٹوکیو پیرالمپکس 2020‘ میں دیکھنے کو ملی تھی جب ہندوستانی کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 19 تمغے حاصل کیے تھے۔ اس مرتبہ تمغوں کی تعداد اب تک 21 پہنچ چکی ہے اور اس میں مزید اضافہ کا امکان بھی ہے۔

ہندوستان کو حاصل اب تک کے 21 تمغوں میں 3 طلائی تمغے، 8 نقرئی تمغے اور 10 کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔ ٹوکیو پیرالمپکس 2020 کی بات کی جائے تو ہندوستانی ٹیم نے 5 طلائی تمغے، 8 نقرئی تمغے اور 6 کانسے کے تمغے حاصل کیے تھے۔ تمغوں کے ٹیبل میں ہندوستان کو اس وقت 19واں مقام حاصل ہے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی چین کا دبدبہ تمغوں کے ٹیبل میں جاری ہے۔ سرفہرست چین نے اب تک 51 طلائی تمغوں کے ساتھ 112 تمغے حاصل کر لیے ہیں۔ دوسرے مقام پر برطانیہ ہے جس نے 30 طلائی تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 59 تمغے حاصل کیے ہیں۔ امریکہ تیسرے مقام پر ہے جس نے بشمول 19 طلائی تمغے مجموعی طور پر 53 تمغے حاصل کر لیے ہیں۔


پیرس پیرالمپکس 2024 میں ہندوستان کی طرف سے اب تک سمت انتل، نتیش کمار اور اونی لیکھرا نے طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ سہاس یتھیراج، ٹی مروگیسن، یوگیش کتھونیا، اجیت سنگھ، سچن کھلاری، نشاد کمار اور منیش نروال نے نقرئی تمغہ حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کانسہ کا تمغہ حاصل کرنے والوں میں منیشا رامداس، نتھیا شری سمانتھے سیون، سندر سنگھ گوجر، مریپن تھانگاویلو، دیپتی جیوانجی، مونا اگروال، پریتی پال، روبینہ فرانسس اور نشاش کمار وغیرہ شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔