ٹینس اسٹار جوکووِک اور سومو پہلوان کے بیچ مقابلہ کا ویڈیو جاری، لوگ ہوئے محظوظ

ایک ویڈیو میں جوکووِک سومو پہلوان کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو پاتے۔ سومو پہلوان مسکراتا رہتا ہے اور اپنی جگہ پر بالکل ہلے ڈلے کھڑا رہتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ٹینس کی دنیا کے شہرت یافتہ کھلاڑی نوواک جوکووِک پیر کے روز ریسلنگ کے رِنگ میں نظر آئے۔ نظارہ کافی دلچسپ تھا کیونکہ پیر کی صبح وہ ٹوکیو میں سومو پہلوان سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار تھے اور اس سے پہلے انھوں نے سومو پہلوان سے لڑائی کی ترکیب بھی سیکھی۔ اے ٹی پی ٹور نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس سلسلے میں تین ویڈیو شیئر کیے ہیں جو کافی دلچسپ ہیں۔


ایک ویڈیو میں جوکووِک سومو پہلوان کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو پاتے۔ سومو پہلوان مسکراتا رہتا ہے اور اپنی جگہ پر بالکل ہلے ڈلے کھڑا رہتا ہے۔ دیگر ویڈیوز میں سومو پہلوان ان کے ساتھ مستی کرتا ہوا نظر آتا ہے اور پورا ماحول کافی ہلکا پھلکا اور تفریحی معلوم پڑتا ہے۔

ٹینس اسٹار جوکووِک اور سومو پہلوان کے بیچ مقابلہ کا ویڈیو جاری، لوگ ہوئے محظوظ

دراصل نوواک جوکووِک جاپان اوپن میں حصہ لینے کے لیے ٹوکیو پہنچے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’رِنگ میں مجھے محسوس ہو رہا تھا کہ میں ان (سومو پہلوان) کے سامنے کچھ بھی نہیں ہوں۔ میں کافی کمزور محسوس کر رہا تھا۔‘‘ مسکراتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’کچھ کلو وزن بڑھانے کے بعد میں ان سے لڑنے کے قابل ہو جاؤں گا۔ مجھے یہ جان کر کافی اچھا لگا کہ وہ (سومو پہلوان) بہت لچیلے ہوتے ہیں۔‘‘

ٹینس اسٹار جوکووِک اور سومو پہلوان کے بیچ مقابلہ کا ویڈیو جاری، لوگ ہوئے محظوظ

جوکووِک نے سومو پہلوان کے سامنے کھڑے ہونے اور ان سے مقابلہ کرنے کو اپنے ایک خواب کی تکمیل قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں پہلے اپنے والد کے ساتھ سومو پہلوان یوکوزونا اکیبونو کی فائٹ دیکھا کرتا تھا۔ وہ 1993 میں بیرون ملک میں پیدا ہوئے پہلے گرانڈ چمپئن سومو بنے تھے۔‘‘ جوکووِک نے مزید بتایا کہ اس بارے میں ان کے والد سے بات ہوئی اور بتایا کہ انھیں سومو پہلوانوں سے ملنے کا موقع ملا۔ یہ سن کر وہ بہت خوش ہوئے۔

ٹینس اسٹار جوکووِک اور سومو پہلوان کے بیچ مقابلہ کا ویڈیو جاری، لوگ ہوئے محظوظ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔