بجرنگ پونیا پر اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے عائد کی 4 سال کی پابندی

پہلوان بجرنگ پونیا پر اینڈی ڈوپنگ ایجنسی نے 4 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں اور پونیا نے کہا کہ ان کے احتجاج میں شرکت کی وجہ سے ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>بجرنگ پونیا (فائل)/ ٹوئٹر</p></div>

بجرنگ پونیا (فائل)/ ٹوئٹر

user

قومی آواز بیورو

ٹوکیو اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے ہندوستانی پہلوان بجرنگ پونیا پر نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) نے سخت کارروائی کی ہے۔ 10 مارچ کو قومی ٹیم کے انتخاب کے ٹرائل کے دوران ڈوپنگ ٹیسٹ کے لیے نمونہ دینے سے انکار کرنے کی پاداش میں بجرنگ پونیا پر 4 سال کی پابندی لگا دی گئی۔

یہ فیصلہ تب آیا ہے جب ناڈا نے پہلے 23 اپریل کو بجرنگ پونیا کو اسی غلطی کے لیے معطل کر دیا تھا، جس کے بعد کشتی کی عالمی سطح کی تنظیم یونائٹڈ ورلڈ ریسلنگ (یو ڈبلیو ڈبلیو) نے بھی انہیں بعد میں معطل کر دیا۔

دراصل بجرنگ پونیا نے اپریل 2024 میں لگائی گئی پابندی کے خلاف اپیل کی تھی اور ناڈا کے ڈسپلینری ڈوپنگ پینل (اے ڈی ڈی پی) نے 31 مئی کو ناڈا کے ذریعہ الزام کا نوٹس جاری کیے جانے تک اسے عارضی طور پر ہٹا دیا۔ 23 جون کو ناڈا نے انہیں باضابطہ طور پر الزامات کی اطلاع دی۔ اس کے جواب میں بجرنگ پونیا نے 11 جولائی کو الزامات کے خلاف چیلنج کیا۔ اس کے بعد 20 ستمبر اور 4 اکتوبر کو سماعت ہوئی۔

اے ڈی ڈی پی نے نتیجہ نکالا کہ بجرنگ پونیا دفعہ 10.3.1 کے تحت پابندیوں کے لیے ذمہ دار تھے، جس کے لیے ان پر 4 سال کی پابندی لگی۔ پینل کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹ دفعہ 10.3.1 کے تحت پابندیوں کے لیے وہ ذمہ دار ہیں اور 4 سال کی مدت کے لیے نااہل ہیں۔


اے ڈی ڈی پی نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ موجودہ معاملے میں چونکہ ایتھلیٹ کو عارضی طور سے معطل کر دیا گیا تھا اس لیے پینل مانتا ہے کہ ایتھلیٹ کی 4 سال کی مدت کے لیے نااہلی کی مدت اس تاریخ سے شروع ہوگی جس دن نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، یعنی 23 اپریل 2024 سے نافذ ہوگی۔

وہیں اس معاملے پر بجرنگ پونیا کا کہنا ہے کہ کشتی فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہونے کی وجہ سے ڈوپنگ کنٹرول کے تعلق سے ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا گیا۔ بجرنگ نے کہا کہ انہوں ںے کبھی بھی نمونہ دینے سے صاف انکار نہیں کیا، بلکہ دسمبر 2023 میں ان کے نمونوں کے لیے بھیجے گئے ایکسپائرڈ ٹیسٹنگ کٹ کے بارے میں اپنی تشویش کے تعلق سے ناڈا سے وضاحت مانگی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔